شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت آج ملک بھر میں منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی)  امیر المومنین خلیفہ سوم حضرت عثمان ذوالنورین کا یوم شہادت جمعہ18ذی الحجہ کو ملک بھر میں عقیدت واحترام کیساتھ  منایا جائے گا اس روز عام تعطیل نہ کئے جا نے کے خلاف مدح صحابہ و مطالباتی جلوس نکالے جائیں گے۔ جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام فضائل سیدناعثمان غنی بیان کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے کہا ہے کہ  خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی دولت بے دریغ استعمال کی آپ رضی اللہ تعالیٰ کی سیرت امت مسلمہ کے لئے بہترین مشعل راہ ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ دور رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کاتب وحی بھی رہے جبکہ پہلے دو خلفائے راشدین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ادوار میں مشیر رہے تاہم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ کی شہادت کے بعد آپ سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ کو خلیفہ منتخب کیا گیا آپ رضی اللہ تعالیٰ کے بارہ سالہ دور خلافت میں اسلامی مملکت کی سرحدیں چاروں طرف پھیل گئی آپ رضی اللہ تعالیٰ کے گھر کا 22 روز محاصرہ کرنے کے بعد سازشی ٹولے نے آپ رضی اللہ تعالیٰ کے گھر میں داخل ہوکر آپ رضی اللہ تعالیٰ کو شہید کردیا، اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ تلاوت قرآن پاک فرما رہے تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ کی شہادت مظلوم شہادت ہے