خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدارفراہم کی جارہی ہیانھوں نے نشاندہی کی کہ بارہا شکایا ت  کرنے کے باوجوداوگرا نے  ہنوزپٹرول پمپ پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔  حالانکہ انفورسٹمنٹ ٹیم کو پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان کے خلاف از خود کارروائی کرتے رہنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمانہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدار دی جاتی ہے۔صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ سنکڑوں پمپوں پر پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کو  فیلڈ میں جا کر چھاپے مارنے اور ہیر پھیری میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔