جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سمیت پاکستان بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا،تقریبات منعقد

کراچی (پی پی آئی)کراچی سمیت پاکستان بھر میں پیر کوبچوں کا عالمی دن منایا گیا، اس کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، دور جدید میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔اقوامِ متحدہ نے پہلی بار انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان 20 نومبر 1954 میں کیا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی ومذہبی تربیت سے متعلق شعور اْجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔آج کے دور میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔یاد رہے کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار اہمیت رکھتا ہے اسی لئے ماں کی گود کو بچے کی اوّلین درس گاہ کہا جاتا ہے، بچے پھولوں جیسے ہوتے ہیں اس لئے انکا خیال بھی پھولوں کی طرح ہی رکھنا چاہیے۔