کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مسافروں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے 7اپریل سے 4عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 7اپریل کو شام 6بجکر 10منٹ پر روانہ ہوگی جو براستہ روہڑی، بہاولپور اور ملتان سے ہوتے ہوئے فیصل آباد کے راستے اگلے روز ایک بجکر 15منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی دوسری عید اسپیشل 7اپریل کو صبح 10بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گی جو براستہ سبی، سکھر، روہڑی، ملتان اور ساہیوال کے راستے لاہور سے ہوتے ہوئے اگلے روز 4بجکر 15منٹ پر پشاور پہنچنے گی اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 8اپریل کو کراچی سے لاہور کے لئے رات 9بجے مین لائن کے راستے روانہ ہوگی جو مختلف اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بجکر 55منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ چوتھی عید اسپیشل 19اپریل کو لاہور سے کراچی کیلئے شام 5بجے روانہ ہو کر 20اپریل کو دن ایک بجکر 45منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ مذکورہ ٹرینوں میں مسافر ایڈوانس ریزویشن کروا سکیں گے۔
Latest from Blog
ریاض(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم دو روزہ سرکاری
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف نے 9مئی کو ملک بھر کے تمام صوبائی حلقوں میں
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر
کوئٹہ(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن ہفتہ 11 مئی کو دو روزہ
کراچی(پی پی آئی) صنعتی و تجارتی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹ
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کڈز اتھلیٹکس ڈے منایا گیا۔پی پی آئی کے
بیجنگ(پی پی آئی) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں چین کے
کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن کے قبل از حج آپریشن کا آغازجمعرات9مئیسے ہوگا جو 10جون تک
اسلام آباد(پی پی آئی) قومی اسمبلی کیاسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس اسی ماہ طلب کرنے کا