پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل اورپی آئی ٹی بی میں سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کے معاہدے پر دستخط

راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی  کیلئے اشتراک قائم کرلیا ہے، تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی پی آئی کے مطابق گروپ ڈائریکٹر، انٹرپرائز سلوشنز، پی ٹی سی ایل، وقار احمد اور پی آئی ٹی بی کے چیف انفارمیشن آفیسر، سجاد غنی نے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، ضرار ہشام خان اور پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، عطا الرحمان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ منصوبہ پی ٹی سی ایل کے محفوظ ڈیٹا اور جدید آئی سی ٹی سروسز کی مدد سے نگرانی اور ہنگامی خدمات کے نظام کو مستحکم کرے گا، تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات حاصل ہوسکیں۔