پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ملک کی بہتری کیلیے بات چیت ہی واحد حل ہے،عارف علوی

لاہور(پی پی آئی)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افواہیں ہمیشہ ملک کوغیرمستحکم کرتی ہیں۔ ملک کی بہتری کیلیے بات چیت ہی واحد حل ہے۔ فوج کا ہم ہمیشہ دفاع کرتیہیں اورکرتے رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پاکستان کی بقاء کیلیے سنہرا آپشن ہے، میڈیا آزاد ہوگاتو بروقت معلومات ملیں گی، سچ بولنے سے گریز نہ کریں اور جھوٹ بولنے سے اجتناب کریں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوئی تھی، انھوں نے اپنی انا کو قربان کردیا ہے، ملک کی بہتری کیلیے بات چیت ہی واحد حل ہے، جس سے بھی بات کرنا پڑی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوکہہ رہے ہیں بات چیت نہیں کرنی میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میں توبات کرنا چاہتا ہوں،بات کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا، میں کوشش نہیں چھوڑسکتا، خود دارشہری کے طور پر اپنا کردارادا کرتا رہوں گا۔ میں پل کا کردارادا کرتا رہا ہوں۔سابق صدر نے مزید کہا کہ 6 ججز نے جوبات رکھی وہ مناسب ہے، کورٹ کو ہمیشہ اوپن رکھا ہے تاکہ سارے معملات سب کے سامنے ہوں، عدلیہ آزاد ہوگی توانصاف ملے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سرمایہ کی ضرورت ہے، سعودی عرب سے جو وفد آیا اس سے فائدہ ہوگا۔