سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیصل آباد میں لیڈی سب انسپکٹرپر تشدد

 مکوآنہ (پی پی آئی)فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے لیڈی سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لیڈی سب انسپکٹر کی مدد کو پہنچنے والے نے اسکے بھائی کی دھلائی کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او کی ہدایت پر جنیڈر ہیڈ وائلنس یونٹ فیصل آباد کی انچارج اے ایس پی میڈیم زینب متاثرہ سب انسپکٹر نازیہ جبین کے گھر پہنچ گئیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کروا دی۔بتایا جاتا ہے کہ 100 ج ب کی رہائشی لیڈی سب انسپکٹر نازیہ جبیں کا گاؤں کے بعض افراد کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہونے پر مخالفین نے خاتون سب انسپکٹر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اس کا بھائی بچانے کیلئے آیا تو ملزمان نے اسکی بھی دھلائی کر دی۔