شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

کراچی (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ حکمران بنگلہ دیش سے سبق سیکھیں اور سندھ میں شہری اور دیہی کوٹہ ختم کریں۔ کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ میں غیر منصفانہ شہری اور دیہی کوٹہ سسٹم نفرت اور تفرقہ بازی کو ہوا دے رہا ہے۔  اب میرٹ کو فروغ دینے کا وقت ہے۔ دوسرے صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی ایک صوبائی کوٹہ ہونا چاہیے۔پے ا سکیل اور گریڈ سے قطع نظر تمام سرکاری ملازمتیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی جائیں اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی فوری طور پر کی جائے۔ حکومت، پاکستان کے تمام بے روزگار لوگوں کو بے روزگاری الاؤنس ادا کرے۔ تمام پاکستانی شہریوں کو عالمی سماجی تحفظدیا جائے جو ان کا آئینی حق ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا نظام متعارف کرانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں دیہی اور شہری آبادی رہتی ہے لیکن دیہی اور شہری کوٹہ صرف صوبہ سندھ میں ختم کیا جاتا ہے جو کہ ایک امتیازی سلوک اور غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اس امتیازی سلوک کا ازخود نوٹس لے جو صرف صوبہ سندھ کے شہریوں کے ساتھ دہائیوں سے روا رکھا جا رہا ہے۔گزشتہ حکومت میں غیر قانونی طور پر کوٹہ سسٹم میں کی جانے والی توسیع کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اگر دیہی شہری کوٹہ ایک نعمت ہے تو پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لوگ اس سے کیوں محروم ہیں؟سیاسی کوٹے کے نام پر میرٹ کا قتل ناانصافی ہے۔  سندھ میں دیہی شہری کوٹہ لوگوں کے درمیان دراڑیں اور تقسیم کو بڑھا رہا ہے، اسے فوری ختم کیا جائے#