شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے لئے تین روز تک جاری رہنے والا ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

کراچی(پی پی آئی) گورنر اینیشیٹو کے تحت حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے لئے تین روز تک جاری رہنے والا ٹیسٹ کا مرحلہ 21 جولائی کو مکمل ہوگیا ہے۔ 19 جولائی کو 25 ہزار سے زائد نوجوانوں نے ٹیسٹ دیئے۔ دوسرے روز 20 جولائی کو 15 ہزار سے زائد نوجوانوں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ تیسرے اور آخری روز بھی حیدرآباد کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ٹیسٹ دیئے۔ حیدرآباد میں تین روز سے جاری ٹیسٹ کے بعد ان کے نتائج گورنر ہاو ¿س کی ویب سائٹ، گورنر سندھ کے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹس پر جاری کئے جائیں گے۔ کامیاب امیدوار ہی آئی ٹی کورسز کی مفت تربیت میں شرکت کرنے کا اہل ہوگا۔ کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کی مفت تعلیم دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ کے پہلے روز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خود بھی شرکت کی تھی اور وہ 6 گھنٹے سے زائد وہاں موجود رہے تھے۔ واضح رہے کہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو پیشکش کی ہے کہ آپ آئی ٹی ماہر تیار کریں ان سب کو نوکریاں ان کے ممالک میں دی جائیں گی۔ تاہم آئی ٹی کورسز کی تربیت کے دوران ہی نوجوان 300 سے 400 ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں اور کورس کی تکمیل کے بعد یہی نوجوان 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تک کما سکتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کورسز کی اہمیت اور افادیت کے باعث ہی آج ہر ایک کی یہ خواہش ہے کہ ان کے شہر، علاقہ اور حلقہ میں بھی یہ کورسز جلد سے جلد شروع کئے جائیں اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے ان کے حلقوں میں بھی شروع کئے جائیں بالخصوص آئی ٹی کورسز ان کے حلقوں کے مکینوں کی شدید خواہش بھی ہے۔