سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جناح برج اور میو ہ شاہ قبرستان سڑک کے تعمیراتی کام کا جائز

 کراچی (پی پی آ ئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جناح برج اور میو ہ شاہ قبرستان سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں کو وفا کررہے ہیں، حکومت سندھ نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے 218 ارب روپے مختص کئے ہیں لہٰذا سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت کے کاموں کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیئے جار ہے ہیں،انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور غیر معیاری کام کی صورت میں بل کی ادائیگی نہ کی جائے اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے،دورے کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اظہر علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران،انجینئرز اور پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جناح برج پر ہونے والی استرکاری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ جناح برج پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے یہ ضروری تھا کہ اس برج کی مرمت و استرکاری فوری طور پر کی جائے تاکہ ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے نمٹا جاسکے، یہ برج ضلع جنوبی کے اہم اور گنجان ترین علاقے میں واقع ہے اور شہریوں خصوصاً کاروباری افراد کی بہت بڑی تعداد روزمرہ آمدورفت کے لئے اس برج کو استعمال کرتی ہے، شہریوں کی ضرورت کے پیش نظر انفراسٹرکچر بحالی و ترقی کے کاموں کو تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے اور شہر کے دیگر حصوں میں بھی جن پلوں یا انڈرپاسز میں مسائل ہیں انہیں فوری حل کیا جائے گا، میوہ شاہ قبرستان کو جانے والی نو تعمیر شدہ سڑک کا دورہ کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیور ورک اور سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ میوہ شاہ قبرستان سڑک کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد علاقے میں عوام کی بہت بڑی تعداد کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی خاص طور پر شب برأت اور عیدین کے موقع پر جب زائرین قبرستان میں اپنے عزیز و اقرباء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتے ہیں انہیں آسانی میسر آئے گی اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے بعد رات کے اوقات میں بھی یہاں سے گزرنا ممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری، اسڑیٹ لائٹس کی بحالی اور شہریوں کے لئے کھلے اور پرفضا مقامات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ساتھ ہی تعمیر و ترقی کے کاموں میں معیار کو بھی پیش نظر رکھا جا رہا ہے تاکہ کراچی کے تمام علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لئے ہونے والے یہ کام پائیدار اور معیاری ثابت ہوں اور عوامی فنڈز کا ہرممکن بہتر استعمال یقینی بنے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہماری قیادت پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے اور شہر کے تمام اضلاع میں بہتری لانے کے لئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس وقت سندھ حکومت بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ شہری ادارے مل کر شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ماضی میں ان اداروں کے درمیان عدم تعاون اور رابطے کے فقدان کے باعث جو رکاوٹیں تھیں انہیں اب دور کردیا گیا ہے، کراچی کے شہری اس حوالے سے فکر مند نہ ہوں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ان کے مسائل کے فوری اور بلاتاخیر حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔