پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی اسپتالوں میں ایک مریض ایک شناختی نمبر پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ایک مریض ایک شناختی نمبر پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مریض کے تمام ٹیسٹ اور تشخیص اسی آئی ڈی سے منسلک ہوں گے۔وزارت قومی صحت کے مطابق اسلام آباد کے چاروں اسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کی منفرد آئی ڈی ہوگی۔ پرائمری اور سیکنڈری اسپتالوں میں انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مریضوں کے تمام معائنوں کی تاریخ،ٹیسٹ اور ادویات کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز ہوگا۔ابتدائی طور پر منصوبہ پمز اسپتال میں شروع ہوگا، جس کیلئے اسی  فیصد کام مکمل ہوچکا۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت مختار بھرتھ کہتے ہیں وفاقی اسپتالوں میں انفراسٹرکچر اور ہارڈ ویئر بھی اپ گریڈ کرنے ہیں۔مریضوں کو بار بار ٹیسٹ یا طریقہ کار سے گزرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈاکٹر کو مریض کے پرانے طبی ریکارڈ تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔