خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں شہریوں کی درخواست

کراچی(پی پی آئی) سندھ ہائی کورٹ نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پٹیل پاڑہ کے مکینوں کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت پٹیل پاڑہ کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار   نے کہا کہ ہم معمول کے مطابق بل ادا کرتے ییں، مکین ڈیفالٹر نہیں ہیں۔کے الیکٹرک  کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ علاقوں میں قانون کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، سپریم کورٹ ایسی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے چکی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹیل پاڑہ میں 24 گھنٹوں میں صرف ساڑھے گیارہ گھنٹے بجلی آتی ہے۔جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور ہے، علانیہ لوڈ شیڈنگ اپنی جگہ اب تو غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔