شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پانی کی فراہمی غیر منصفانہ ہے: عبدالحاکم قائد

کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی غیر منصفانہ ہے۔ یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور وقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام مہنگے داموں واٹر ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں۔ ٹینکرز کا حصول بھی انتہائی پیچیدہ اور تکلیف دہ ہوگیا ہے۔ ملک کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے شہراور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے باسیوں کو بجلی،پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کیوں فراہم نہیں کی جا رہیں؟واٹر بورڈ آفسز کے چکر لگا لگا کر عوام کے جوتے گھس گئے ہیں لیکن واٹر بورڈ افسران کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی۔ پاسبان رہنما نے کہا کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لئے اربوں کھربوں روپے خرچ کرکے شروع کئے جانے والے منصوبے فوری مکمل کئے جائیں۔ نئے ڈیم اور پانی کے ذخائر تعمیر کیے جائیں تاکہ زیادہ پانی جمع ہو سکے اور فراہمی میں اضافہ ہو۔شہر بھر میں جدید پائپ لائنز اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ کیے جائیں تاکہ پانی کا ضیاع کم ہو اور فراہمی بہتر ہو