شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشتونخوا  میپ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکہ مذمت کرتی ہے:عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکہ شدید مذمت کرتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بالخصوص کوئٹہ میں جو کہ ایک گیریژن شہر ہے اور عموماً بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی عام موجودگی نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ریاست کی نیت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ  بغیر کسی عذر اور وضاحت کے ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ واقعے کے ذمہ داروں کا نہ صرف احتساب کیا جائے بلکہ سیکیورٹی کے ذمہ داروں کا بھی احتساب کیا جائے۔ واقعے کے زخمیوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔