سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 کا افتتاح

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاک فوج کے تعاون سے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہیلتھ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبانے ایکسپو کو ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا جبکہ فیکلٹی اور انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طلبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے بے حد شکر گزار ہیں، ہیلتھ ایکسپو سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے،  ہماری روایات اور ثقافت جو بہت پیچھے رہ گئی ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ وہ سب کو دکھائیں۔طلبا کا کہنا تھا کہ دوسری یونیورسٹیز کے طلبابھی یہاں آ کر اپنے پروجیکٹ سب کو دکھا رہے ہیں، اس ایکسپو سے ہم بچوں کو شعور دے رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک میں روزگار کے کتنے مواقع مل سکتے ہیں۔طلبانے مزید کہا کہ پاک فوج کشمیر میں مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہی ہے، جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔