شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈز پھیلاؤ میں ماخوذنشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت 6ڈاکٹر اور ہیڈ نرس معطل،جرمانے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے کے مجرمانہ غفلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم سمیت6 ڈاکٹر وں اور ہیڈنرس کومعطل کر دیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیفرالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس،پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد قدیر، ڈاکٹر ملیحہ جوہر،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عالمگیر اورہیڈ نرس ناہید پروین کو معطل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال جاکرڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی خود جانچ پڑتال کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ پروفیسر، ہیڈ ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر سے ان کا موقف سنا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس کے ہر تین ماہ بعد لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔پروٹوکول کے برعکس پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے۔ ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹر اور سٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔ ڈسپوزیبل ڈائیلسز کٹ،ڈائی لائیزر کو مختلف مریضوں کے لئے بار بار استعمال کرنا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کا کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری صحت کو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اورڈاکٹروں کو غفلت ثابت ہونے پرایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعہ میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ سارے وسائل ہیلتھ کے لئے وقف کر دئیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں آرہے۔ علاج کے لئے آنے والے لوگ سرکاری ہسپتال سے ایڈز لیکر جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعما ل شدہ سرنجیں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں پیٹ سکین فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امراض دل اور دیگر وارڈ کا معائنہ کیا اور مریض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورسینٹری ورکر کی شکایت پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز، کمشنر وڈپٹی کمشنر،آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔