سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش میں پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایس ایم محبوب الاسلم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہونے سے دونوں ممالک میں تجارت میں اضافہ ہوگا۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا حیدرآباد چیمبرآ ف سمال ٹریڈرز اور انڈسٹری کے تعاون سے اگلے ماہ درآمد اور برآمدکنندگان کیلئے نمائش کا انعقاد کیاجائے گا۔کاروباری ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات اور براہ راست پروازیں بہت عرصہ سے معطل ہیں لیکن اب بنگلہ دیش میں نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔