سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد جموں و کشمیر سے حلقہ برنالہ (ابووالہ) کے وفد کی تفصیلی ملاقات

مظفرآباد24جنوری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے حلقہ برنالہ (ابووالہ) کے وفد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نصر اللہ(مرحوم) کے بھائی چوہدری ثنا اللہ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نصر اللہ (مرحوم)کے صاحبزادے چوہدری فہدنصر،چوہدری شیراز انور اور چوہدری ولید ظفر شامل تھے۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا چوہدری نصراللہ (مرحوم) میرے دیرینہ دوست، ساتھی اورحلقہ برنالہ سے امیدوار اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور ہمارا یہ تعلق آگے بھی قائم رہے گا۔میں میرپور ڈویڑن کے تمام حلقوں میں لوگوں سے رابطے میں ہوں لہذا آپ لوگ بھی برنالہ، ابووالہ، آہی، ملوٹ اور دیگر جگہوں سے بھی لوگوں سے رابطے میں رہیں۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ چوہدری نصراللہ (مرحوم) کی طرح ہم بھی آپ کا ساتھ دیتے ہو ئے اس تعلق کو آئندہ بھی نبھائیں گے۔اس موقع پر برنالہ (ابوالہ) کے وفد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برنالہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی حلقہ برنالہ کا دورہ کریں گے۔