ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی ساتھ مل کر شہر کی ترقی کے لیے اقدامات کریں:میئر کراچی

کراچی،8مارچ (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ساتھ مل کر شہر کی ترقی کے لیے اقدامات کریں۔ ماڑی پور میں 164 ملین روپے کی لاگت سے مدنی فٹبال اینڈ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، جو چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔یہ بات میئر کراچی نے ماڑی پور روڈ مدنی کالونی میں اسٹیڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماڑی پور کے مکینوں سے کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ بنانے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے ساتھ واکنگ ٹریک، ڈریسنگ روم، پبلک ٹوائلٹ اور عیدگاہ جیسی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی نے ہر یونین کونسل کے لیے دو دو کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جبکہ ماڑی پور کی گیارہ یوسیز کو 22 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ پانی کے مسائل کے حل کے لیے آر او پلانٹ کو فعال کیا جائے گا، اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر مکمل شفافیت کے ساتھ فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت 200 بستروں پر مشتمل اسٹیل مل اسپتال نہیں چلا سکتی تو کے ایم سی اسے چلانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بڑے منصوبوں جیسے کے فور کے لیے مناسب بجٹ فراہم کیا جائے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں گداگری کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حب ریور روڈ اور انڈر پاسز سے لائٹس چوری ہونے کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل کو ہدایت دی کہ آئندہ اگر لائٹ چوری ہوئی تو اس کا جرمانہ متعلقہ ایس ایچ او ادا کرے۔میئر کراچی نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کے بورڈز میں وزیر توانائی، کمشنر کراچی اور میئر کراچی کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے فیصلوں میں ان کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ترقی ممکن نہیں: صدر آزاد کشمیر

Sat Mar 8 , 2025
اسلام آباد،8مارچ (پی پی آئی) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار اور گھروں کا ستون ہیں، جو مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی پر خصوصی توجہ […]