کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی سندھ کے تحت “علماومشائخ پانی کنونشن” آج منعقد ہوگا

کراچی،14مارچ (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت ہفتہ 15 مارچ کو قباء آڈیٹوریم میں “علماومشائخ پانی کنونشن” منعقد ہوگا جس کی صدارت جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کریں گے۔جمعیت اتحاد العلماء   و مشائخ سندھ کے تحت ہونے والے اس کنونشن میں کراچی تا کشمور مختلف مکاتب فکر کے علما  کرام شرکت کریں گے۔علما  کرام دریائے سندھ سے متنازعہ نئی نہریں نکالنے پر قرآن و سنت کی روشنی میں اظہار خیال کریں گے۔علماء   و مشائخ کے صوبائی صدر حافظ نصر اللہ چنا کی قیادت میں ایک وفد نے پیر حسنین شامی اور پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء   سندھ کے ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو بھی موجود تھے۔