پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ ودھرنا، دارالحکومت کو کنٹینرز لگا کر بند

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی دھرنے کے پیشِ نظر اسلام آباد کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔مزید برآں فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی اور ان کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔تاہم بارہ کہو، آزاد کشمیر سے آنے والوں کے لیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کے لیے راستہ کھلا ہو گا۔