بزرگ قائد تحریک سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

جموں، دو حادثات میں طالب علم ہلاک، 14 زخمی

سیدعلی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

مولا رام نے جموں خطہ کو نظر انداز کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بزرگ قائد تحریک سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

سرینگر)پی پی آئی)تحریک آزادی کشمیر کے قائد بزرگ حریت رہنما اور کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے استعارہ سید علی گیلانی کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی کا یکم ستمبر 2021 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربندی کے دوران انتقال ہو گیا جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے حیدر پورہ قبرستان جانے کی اپیل کی ہے، جہاں سید علی گیلانی مدفن ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال کو تمام آزادی پسند تنظیموں نے سپورٹ کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے نے ائمہ اور خطیبوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہدا کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرامن مظاہرے کریں۔

مزید پڑھیں

جموں، دو حادثات میں طالب علم ہلاک، 14 زخمی

جموں)پی پی آئی)بھار ت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں اور سانبا اضلاع میں دو الگ الگ حادثات میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں ضلع میں پہلے حادثے میں کنجوانی میں باٹا شوروم کے قریب ایک منی بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک 18سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت سربھی کماری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں جن میں سائنا، گوتم شرما، اکیش موہن، مسکان شرما، سریتا، نشاء، سیمت کمار اور شیوانی شامل ہیں کو فوری طور پر طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے حادثے میں چھ بچے اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی اسکول بس سانبہ ضلع کے سنبھ گوران روڈ پر سڑک سے پھسل گئی۔حکام نے بتایا کہ تمام زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

سیدعلی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر)پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس اور اس کی اکائی جماعتوں نے بابائے حریت سید علی گیلانی کو ان کی شہادت کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 2021 میں آج کے دن سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بندی کیدوران وفات پا گئے تھے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کہا کہ جموں و کشمیرکے بارے میں سید علی گیلانی کا موقف کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کو یقین تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیدعلی گیلانی نے ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”کانعرہ لگایا۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکویٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری عوام بزرگ حریت رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں گے۔انہوں نے کشمیری عوام سے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایاجائے۔حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے لازوال جدوجہد امن اور انصاف کی خواہش رکھنے والوں کو تحریک دیتی رہے گی۔فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی ایک انتہائی دور اندیش اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے عظیم قائد کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سید علی گیلانی اور دیگر لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گا۔

مزید پڑھیں

مولا رام نے جموں خطہ کو نظر انداز کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

جموں)پی پی آئی)بھار ت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما ملا رام نے جموں خطے کی ترقی اورلوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولا رام نے جموں کے جعفر چک میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقیقی تحفظات کو نظر انداز کر رہی ہے اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو مقامی آبادی کی بھلائی پر ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے بی جے پی اقتدار میں ہے، پھر بھی بے روزگاری، بنیادی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے عوام کو خالی وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے مایوس کیا گیا ہے

مزید پڑھیں

ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے

اسلام آباد)پی پی آئی)ممتاز کشمیری حریت اور کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔سید علی گیلانی نے یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو حیدرپورہ میں نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کو دنیابھر میں اجاگر کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر حراست چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کبھی ختم نہیں کرسکے گا۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور زور دیا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ادھر کشمیر لبریشن کمیشن، پاسبان حریت، حریت تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر میں عوامی اجتماعات سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں سید علی گیلانی کو”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” کے نعروں سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد)پی پی آئی)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ چھیاسی پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے بتیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت دو سو انسٹھ روپے دس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت دو سو باسٹھ روپے پچہتر پیسے ہوگی۔

مزید پڑھیں