مقبوضہ کشمیر، نیشنل کانفرنسAFSPA کی تنسیخ کو ترجیح دے گی، عمر عبداللہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بروقت انتظامات،عراق میں پھنسے زائرین وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اٹھائیس فیصد اضافہ

حریت رہنما ء سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

کراچی میں کچرا کنڈی سے ملنے والی دو نومولود  بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل

 پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں،نہ ہی کسی ٹیم کا حصہ ہوں:خواجہ آصف

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

مقبوضہ کشمیر، نیشنل کانفرنسAFSPA کی تنسیخ کو ترجیح دے گی، عمر عبداللہ

سرینگر)پی پی آئی)بھار ت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور گاندربل اسمبلی حلقہ کے پارٹی امیدوار عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو منسوخ کرنے کو ترجیح دے گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کشمیری نوجوانوں کو درپیش بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کے حلیفوں کے حق میں کوئی بھی ووٹ نہ ڈالنے سے بالآخر بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچے گا، اس سے قطع نظر کہ لوگ کس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ این سی بی جے پی کے خلاف خوف کے ہتھکنڈوں سے جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ایک جامع منشور تیار کیا ہے جو کشمیریوں کے تحفظات کو دور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اقتدار میں آنے کے بعد، NC زیر قیادت حکومت AFSPA کی تنسیخ کو ترجیح دے گی جس سے ہمارے نوجوانوں کو درپیش غیر منصفانہ ایذا رسانی کا خاتمہ ہو گا۔”

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی ہدایت پر بروقت انتظامات،عراق میں پھنسے زائرین وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بروقت انتظامات کی بدولت عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستانی زائرین عراقی ائیر لائین کی دو پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پاکستانی زائرین کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر نے متعلقہ حکام اور ائیر لائنز سے فوری رابطہ کرکے معاملے کو جلد از جلد حل کرلیا۔وزیراعظم کے احکامات پر عراق میں پاکستانی زائرین کے لئے طعام اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اٹھائیس فیصد اضافہ

اسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی حجم میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کی نسبت اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان میں ویتنام کے سفیرPHAM ANH TUANنے ویتنام کے 79ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات تعاون کے بہترین شعبوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہا کاروبار کے لئے متعدد وفود کا تبادلہ ہوا ہے اور ان دوروں میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔دونوں ملکوں نے کئی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ کیلئے قانونی لائحہ عمل فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

حریت رہنما ء سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

اسلام آبادپی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے عظیم کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اُمید اور مزاحمت کی علامت تھے جنہوں نے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا جس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی،پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تحریک آزادی میں ایک باوقار نام کی حیثیت سے یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما تھے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت پرپختہ یقین رکھتے تھے جس کیلئے انہوں نے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ سید علی گیلانی کوکشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے خدمات پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ قید وبند کی سختیاں بھی مرحوم کشمیری رہنماء کے غیرمتزلزل عزم کو کمزور نہ کرسکیں، سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں

کراچی میں کچرا کنڈی سے ملنے والی دو نومولود  بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل

کراچی(پی پی آئی)کراچی ہی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں کچرا کنڈی سے دو نومولود لاشیں ملی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نومولود لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

 پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں،نہ ہی کسی ٹیم کا حصہ ہوں:خواجہ آصف

 اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہوں نہ میں کسی ٹیم کا حصہ ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کر رہی ہو۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں