کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

اے این ایف کی کارروائیاں: 234 کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

 خواتین پر ظلم کرنیوالے مردوں کو سر عام بھیانک سزا دی جائے:بشریٰ انصاری

ڈاؤ یونیورسٹی کی تقریب تفویض اسناد آج منعقد ہوگی

 بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی اشیاکی فروخت بند

یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف ملازمین کا ’جوابی‘ لائحہ عمل تیار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

کوئٹہ(پی پی آئی))کوئٹہ میں پشین پولیس لائن کے قریب دھماکا، دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی،پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  اور شواہد جمع کئے۔

مزید پڑھیں

اے این ایف کی کارروائیاں: 234 کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں 234 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی  سمیت کئی شہروں میں کی گئیں، کارروائی میں 123.6 کلو افیون اور 108 کلو200گرام چرس برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 1.5 کلو ہیروئین،400 گرام آئس بھی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں

 خواتین پر ظلم کرنیوالے مردوں کو سر عام بھیانک سزا دی جائے:بشریٰ انصاری

کراچی(پی پی آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں لڑکیاں اور بچیاں غیرمحفوظ ہیں اور مردوں کی جانب سے ظلم کرنے کے واقعات کم نہیں ہورہے۔ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  چند ہفتے قبل ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی خاتون اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات پر گفتگو کررہی ہیں،سینئراداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کو کس نے کہا ہے کہ کمزور پر ظلم کرنا مردانگی ہوتی ہے،وہ خواتین پر ظلم کو مردانگی سمجھتے ہیں،ایسے ملزموں کو سزائیں نہیں ملتیں جس کی وجہ سے خواتین پر مظالم کم نہیں ہورہے۔  بشریٰ انصاری کامزید کہنا تھا کہ ماضی میں سیالکوٹ موٹروے سے اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنائی گئی خاتون کے ملزم کو بھی سزا نہیں ہوئی،اسی وجہ سے تشدد اور ظلم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، کوئی تو سیاستدان عوام کا مسیحا اور ہیرو بنے اور آگے آکر ایسے مظالم کرنے والوں کو سزائیں دلوائے۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ خواتین پر ظلم کرنے والے مردوں کے ہاتھ  پاؤں توڑ کر انہیں زمین پر رینگنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق سینئراداکارہ کی پوسٹ سے صارفین نے  اتفاق کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ خواتین پر ظلم کرنیوالے مردوں کو سر عام بھیانک سزائیں دی جائیں۔

مزید پڑھیں

ڈاؤ یونیورسٹی کی تقریب تفویض اسناد آج منعقد ہوگی

کراچی(پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایف سی پی ایس گریجویشن کی تقریب ہفتہ، 24 اگست کو شام 5 بجے معین آڈیٹوریم ڈاؤ میڈیکل کالج  میں منعقد ہوگی جس میں جنرل سرجری، سرجری  اینڈ الائیڈ، جنرل میڈیسن اور میڈیسن اینڈ الائیڈ کے شعبوں  کے فیلوز کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، تقریب کا اہتما م اسکول آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کی جانب سے کیا گیا ہے، تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

مزید پڑھیں

 بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی اشیاکی فروخت بند

کراچی(پی پی آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی اشیاکی فروخت روک دی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے بی آئی ایس پی صارفین کو کیش رقوم دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی ہے، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو اAٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف ملازمین کا ’جوابی‘ لائحہ عمل تیار

 کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز بند اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیارہ ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک سال قبل عام صارفین کیلئے سبسڈی ختم کر دی گئی تھی۔ صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو پانچ بنیادی اشیا  ضروریہ پر 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی تھی۔ اب وہ بھی ختم کردی گئی ہے.ملک بھر میں 4400 یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کے ریٹ اوپن مارکیٹ سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں