حکومت پاکستان کا ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

 بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے: منیر اکرم

پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ، اراکین پارلیمنٹ کو  حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

حکومت پاکستان کا ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

اسلام آباد(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کردیا۔ ‘بلیواکانومی’کیذریعیمعاشی ترقی کیلییکراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024 منعقد کی گئی،’بلیو اکانومی’ اقتصادی ترقی،معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہیعالمی ‘بلیواکانومی’میں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جو کہ عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کو’خصوصی اقتصادی زون’ کے ذریعے بلیو اکانومی سے استفادہ حاصل کرنا چاہییماہی گیری کے روایتی طریقوں کا استعمال،غیرقانونی ماہی گیری، بد عنوانی اور انفراسٹرکچرکا خستہ حال ہونا ‘بلیو اکانومی’کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کو فوری طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات اپناتے ہوئیماہی گیری کے شعبے کو بہتر اور جدید بنانے کی ضرورت ہیمیری ٹائم سیکٹرمیں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پاکستان نے میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک ڈنمارک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان ‘بلیو اکانومی’ کے ذریعے جدید توانائی، میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

 بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے: منیر اکرم

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں ناکامی بین الاقوامی تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہے نیز اس سلسلے میں عالمی برادری کی حکمت عملی  بھی بڑی حد تک ناکافی، غیر موثر اور غیر تسلی بخش رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مثال دی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ منیر اکرم  نے زور دیکر کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور غزہ  تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ علیمہ اور بشریٰ گروپ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے لوگ پارٹی کے اندر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلارہی ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ بنارہی ہیں۔ تحریک انتشار میں بہت سے ڈس انفارمیشن سیل کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود

اسلام آباد(پی پی آئی) زیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک ہم پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک  عزیزکا کوئی بچہ پولیو  سے محفوظ نہیں ہے۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق  عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ ستمبر میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا انعقاد ہوگا۔

مزید پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ، اراکین پارلیمنٹ کو  حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

مزید پڑھیں

عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔قیمتوں میں نمایاں کمی کی ایک وجہ مقامی سطح پر تعمیراتی شعبہ میں طلب گھٹی ہے۔

مزید پڑھیں