عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے پیش نظرپاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

دادو میں زہر خورانی سے بہن، بھائی جاں بحق، صدمے سے ماں بھی چل بسی

مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2نوجوان جاں بحق

کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے  کے دوران مثبت رجحان

ملتان اور ہڑپہ میں 2 نئے عجائب گھر قائم کر نیکا فیصلہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے پیش نظرپاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے،یکم ستمبر سے پٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوتا ہے تو یہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔ اوگر احکام کے مطابق یکم ستمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے تنزلی کا تخمینہ لگایا  جارہا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتیں ہیں۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں، حتمی شرح تبادلہ کا حساب کتاب لگانے اور موجودہ ٹیکس شرحوں پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے سے 5 روپے 50 پیسے تنزلی کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ مین پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، اسی طرح ڈیزل 90.30 ڈالر فی بیرل کے مقابلے میں 88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے

مزید پڑھیں

دادو میں زہر خورانی سے بہن، بھائی جاں بحق، صدمے سے ماں بھی چل بسی

 میہڑ(پی پی آئی)سندھ کے ضلع دادو میں مضرصحت کھانا کھانے سے بہن، بھائی جاں بحق ہو گئے  جبکہ بیٹے اور بیٹی کی موت کے صدمے سے ماں بھی چل بسی۔پی پی آئی کے مطابق زہریلا کھانا کھانے کا واقعہ میہڑ میں پیش آیا، باپ اور دوسرے بیٹے کی حالت تشویشناک  بیان کی جاتی ہے۔زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر د ی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2نوجوان جاں بحق

مری(پی پی آئی)مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوان شرط لگا کر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا اور دوسرا ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پی پی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ زین اور 20 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ا?پس میں دوست تھے جو راولپنڈی کے علاقے خیبان سر سید کی رہائشی تھے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں پشین پولیس لائن کے قریب دھماکا، دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔  دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی،پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابقدھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  اور شواہد جمع کئے۔

مزید پڑھیں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے  کے دوران مثبت رجحان

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے  کے دوران مثبت رجحان رہا،ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔  رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1 فیصد اضافے سے 78801 پر بند ہوا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79173 رہی۔ایک ہفتے میں 77.88 ارب روپے مالیت کے 2.89 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔  دوسری جانب ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری  کر دی گئی۔ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں ڈالر 278روپے50 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ایک ہفتے میں یورو 2.42 روپے مہنگا ہو کر 310.74 روپے کا ہو گیا۔ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 4.01 روپے مہنگا ہوکر 366.13 روپے، یو اے ای درہم 13 پیسے کمی سے 76.22 روپے  جبکہ  سعودی ریال 13پیسے کمی سے 74.42روپے کا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مرکزی بینک کے ذخائر 1.92 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.29 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.37 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں

ملتان اور ہڑپہ میں 2 نئے عجائب گھر قائم کر نیکا فیصلہ

ملتان/ ہڑپہ (پی پی آئی)محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے ملتان اور ہڑپہ میں دو نئے عجائب گھر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں نئے عجائب گھروں کے منصوبے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں کنسلٹنٹ فرم نے تفصیلی پریذنٹیشن  بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں