حکومت پاکستان کا ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

 بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے: منیر اکرم

اے ڈی بی نے ترسیلات زرکو پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا

وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ

حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

حکومت پاکستان کا ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

اسلام آباد(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے ‘بلیواکانومی’ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کردیا۔ ‘بلیواکانومی’کیذریعیمعاشی ترقی کیلییکراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024 منعقد کی گئی،’بلیو اکانومی’ اقتصادی ترقی،معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہیعالمی ‘بلیواکانومی’میں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جو کہ عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کو’خصوصی اقتصادی زون’ کے ذریعے بلیو اکانومی سے استفادہ حاصل کرنا چاہییماہی گیری کے روایتی طریقوں کا استعمال،غیرقانونی ماہی گیری، بد عنوانی اور انفراسٹرکچرکا خستہ حال ہونا ‘بلیو اکانومی’کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کو فوری طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات اپناتے ہوئیماہی گیری کے شعبے کو بہتر اور جدید بنانے کی ضرورت ہیمیری ٹائم سیکٹرمیں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پاکستان نے میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک ڈنمارک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان ‘بلیو اکانومی’ کے ذریعے جدید توانائی، میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ علیمہ اور بشریٰ گروپ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے لوگ پارٹی کے اندر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی ٹی ا?ئی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلارہی ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ بنارہی ہیں۔ تحریک انتشار میں بہت سے ڈس انفارمیشن سیل کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

 بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے: منیر اکرم

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں ناکامی بین الاقوامی تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہے نیز اس سلسلے میں عالمی برادری کی حکمت عملی  بھی بڑی حد تک ناکافی، غیر موثر اور غیر تسلی بخش رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مثال دی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ منیر اکرم  نے زور دیکر کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور غزہ  تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں

اے ڈی بی نے ترسیلات زرکو پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ممکنہ ستون قرار دے دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی  پاکستان میں ترسیلات زر سے متعلق بلاگ رپورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کر دی۔ اے ڈی بی نے معاشی بحرانوں، اتار چڑھاؤ کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ترسیلات زر قومی پیداوار کا  10 فیصد کے مساوی ہیں، کورونا وبامیں ترسیلات زر 19.8 فیصد اضافے سے 31.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ترسیلات زرغربت میں کمی اور زرمبادلہ بڑھانے کا کلیدی ذریعہ ہے، پالیسی اقدامات ترسیلات زر کو سرمایہ کاری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔اے ڈی بی کے مطابق معیشت کی پیداواری صلاحیت، معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، ترسیلات زر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم جیسے منصوبوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر  بحرانوں میں ایک حفاظتی ڈھال  اور پائیدار ترقی کا ممکنہ محرک ہے نیز ترسیلات زر کا سماجی تحفظ اور گھریلو اخرجات برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے،  1990 کی دہائی اور 2007-08 کے عالمی بحران میں پاکستان کو فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  23 اہم ترین اہداف مقرر کر دیئے۔وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کے لیے ایک ہفتے سے 3 ماہ تک کے اہداف دیے ہیں۔۔وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کے لیے مسودہ قانون ایک ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں صحت ڈائریکٹوریٹ وہاں کی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز طلب کرلی گئی۔ وزارت صنعت کے پانچ ذیلی اداروں کی نجکاری کیلئے دو ہفتے میں تجاویز مانگ لی گئیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کیلئے دو ہفتوں میں تجاویز تیار کی جائیں گی۔ وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز طلب کرلی گئی۔یونیورسل سروسز فنڈ بحال کر کے بہتری کی تجاویز طلب کی گئی ہیں، وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے پر مشاورت کی جائے گی، اور تجاویز 2 ماہ میں پیش کی جائیں گی۔ایک ماہ میں سمیڈا کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے ماتحت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، و پاکستان انجینئرنگ کمپنی، ری پبلک موٹرز کی نج کاری کی تجاویز 2 ہفتے میں پیش کی جائیں گی، اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کی نج کاری کی تجاویز 2 ہفتے میں پیش کی جائیں گی، انجینئرنگ ڈیولمپنٹ بورڈ کی کارکردگی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے گی۔نیشنل فرٹیلائزیشن کارپوریشن ختم کرنے کے لیے تجاویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی،، پاکستان جم اینڈ جیولری کی رائٹ سائزنگ تجاویز تیار کی جائیں گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت خود مختار کیا جائے گا، ادویات کی قیمتوں کے تعین میں ڈرگ ریگولیٹری کے اختیارات کو ڈریپ ایکٹ کے تحت الگ کیا جائے گا، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز  اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال پولی کلینک کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش کی جائے گی، نیشنل ری ہیبلیٹیشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش ہوگی۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود

اسلام آباد(پی پی آئی) زیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک ہم پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک  عزیزکا کوئی بچہ پولیو  سے محفوظ نہیں ہے۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق  عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ ستمبر میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا انعقاد ہوگا۔

مزید پڑھیں