عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس، عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

حکومت کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنیکا فیصلہ

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس ولیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق

ملتان اور ہڑپہ میں 2 نئے عجائب گھر قائم کر نیکا فیصلہ

جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

وقاص جعفری کا دورہ الخدمت سندھ ریجن آفس

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس، عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عافیہ صدیقی کے وکیل  نے اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکہ حکام کے حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کر لیے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ جمعے تک کا وقت ہے مفصل رپورٹ دیں۔ پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

حکومت کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ  مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔   پی پی آئی کے مطابق  خزانہ ڈویژن  کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملیگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپیمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔   خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  اسامی کے لییکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔

مزید پڑھیں

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس ولیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق

قلات(پی پی آئی)  بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق  قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی قلات کاکہنا ہے کہ فائرنگ کیبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

ملتان اور ہڑپہ میں 2 نئے عجائب گھر قائم کر نیکا فیصلہ

ملتان/ ہڑپہ (پی پی آئی)محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے ملتان اور ہڑپہ میں دو نئے عجائب گھر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں نئے عجائب گھروں کے منصوبے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں کنسلٹنٹ فرم نے تفصیلی پریذنٹیشن  بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس اتوار25اگست کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔26اگست 1941 کو جماعتِ اسلامی  قائم ہوئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق اس  مناسبت سے خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے  جن میں جماعت کی دینی، ملی اور سیاسی و فلاحی کڈمات کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

وقاص جعفری کا دورہ الخدمت سندھ ریجن آفس

حیدرآباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  کے جنرل سیکرٹری سیدوقاص جعفری نے  الخدمت سندھ ریجن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ میں جاری آرفن کیئرپروگرام، صاف پانی اورشعبہ تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پرصدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،جنرل سیکرٹری محمدشاہد اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔۔

مزید پڑھیں