اسلام آباد میں پولیو کی 5 روزہ انسدادی مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس  میں مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں، 12 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا

مستونگ میں لیویز تھانے پر حملہ،متعدد گاڑیاں اورریکارڈ جلاڈالا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسلام آباد میں پولیو کی 5 روزہ انسدادی مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 421,455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کا ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے دوران باقی رہ جانے بچوں کو 14 اور 15 ستمبر کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے وزارتِ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس  میں مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں

لاہور(پی پی آئی)عدالتی احکامات پر منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ایف ا?ئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ان کیساتھ 6 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید پڑھیں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں، 12 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان(پی پی آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان رزمک کے بازار میں ہوا ہے جس میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پی پی آئی کے مطابق   زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا

کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی،مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور پھر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ پی پی آئی کے مطابق  ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

مستونگ میں لیویز تھانے پر حملہ،متعدد گاڑیاں اورریکارڈ جلاڈالا

مستونگ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے قریب لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا جبکہ لیویز تھانہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزتھانے کے تمام اہلکارمحفوظ ہیں، کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سکیورٹی حکام موجود ہیں۔

مزید پڑھیں