وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی راناافضال انتقال کرگئے

ہونڈا 125 کی نئی قیمت، 2لاکھ 34ہزار 900روپے

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام کی سازش ہیں: محسن نقوی

 معیشت ترقی کی جانب گامزن، سب اپنا حصہ ڈالیں گے: گورنر سندھ

 جو بائیڈن کے ہوتے ہوئے عافیہ صدیقی کا معاملہ حل ہونا چاہیے:فوزیہ صدیقی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی راناافضال انتقال کرگئے

 شرق پور(پی پی آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی ایم پی اے راناافضال انتقال کرگئے۔ رانا افضال حسین پی پی 139 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، رانا افضال حسین رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق کے والد بھی تھے، پی پی آئی کے مطابق  رانا افضال حسین وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے۔

مزید پڑھیں

ہونڈا 125 کی نئی قیمت، 2لاکھ 34ہزار 900روپے

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں مہنگائی کی لہر نے عوام کی قوت خرید پر بھاری اثر ڈالا ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں تفصیلات کے مطابق ہنڈاکی سیلف سٹارٹ 125‘فور سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس جس کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے پی پی آئی کے مطابق اس کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے ہے۔ اس بائیک کے گولڈ/سیلف سٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہے۔ہنڈا سی جی 125سیلف سٹارٹ دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتا ہے۔ اس کا 4سٹروک انجن 11ہارس پاور طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بائیک میں فور سپیڈ کانسٹنٹ میش اور دونوں پہیوں میں ڈرم ربڑ بریک دیئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی پی آئی)چینی بری فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید پڑھیں

 تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام کی سازش ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر جاری کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امن کی فضاء   برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں شہداء   کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

 معیشت ترقی کی جانب گامزن، سب اپنا حصہ ڈالیں گے: گورنر سندھ

لاہور(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جارہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے داتا دربا پر حاضری  اور  فاتحہ  خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی، اللہ نے جس دن منصب پر بٹھایا کوشش ہے ہم اپنے عوام کیلئے بہترین فرائض سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں مریم نواز کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دیں۔ پی پی آئی کے مطابق  کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جذبہ یہاں موجود عاشقان رسولﷺمیں ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں

 جو بائیڈن کے ہوتے ہوئے عافیہ صدیقی کا معاملہ حل ہونا چاہیے:فوزیہ صدیقی

کراچی(پی پی آئی)امریکہ میں اسیرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے، نومبر سے پہلے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے، نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواکا شکار ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں