چہلم شہدائے کربلاپر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

اے این ایف کی کارروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

امام حسین  اور شہدائے کربلا کا چہلم منایاگیا، ملک بھر میں جلوس برآمد

برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

عمران سے ملاقات کی سہولت جس نے بھی دی ملک کیلئے مثبت کام کیا، اعظم سواتی

تقیسم کار کمپنیوں کی بجلی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری مکمل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

چہلم شہدائے کربلاپر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا  کے چہلم  پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی بھی کی گئی دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں سروس بند  رہی،  پی پی آئی کے مطابق کراچی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ صبح 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، حیدر آباد سمیت متعدد شہروں میں رات 12 بجے کے بعد ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں

اے این ایف کی کارروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

کراچی/کوئٹہ/چمن(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 10 کارروائیوں کے دوران 34 کروڑ روپے مالیت کی 373 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے 783 گرام آئس برآمدکرلی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ترجمان اے این ایف  نے بتایا کہ کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.140 کلو گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمدکی گئی، چمن سے 190 کلوگرام ہیروئین برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں پسنی اور گوادر سے 100 کلو گرام چرس اور 22 کلوگرام افیون برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 31.2 کلو گرام چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمدکرکے ملزم گرفتارکرلیا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کے قریب کی گئی جہاں دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمدکی گئی، پشاور روڈ راولپنڈی پر ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب میں 3 ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی، لاہور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 2.6 کلو گرام چرس اور 260 گرام افیون برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

امام حسین  اور شہدائے کربلا کا چہلم منایاگیا، ملک بھر میں جلوس برآمد

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔امام حسین  اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی گئی، چہلم شہدائے کربلا کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مجلس صبح 10 بجے شروع ہوئی، شہنشاہ حسین نقوی نے ساڑھے گیارہ بجے مجلس سے خطاب کیا بعد ازاں جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو ا۔امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین 2 بجے ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں

برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی ایئر لائنز(پی آئی اے) کی نجکاری یکم اکتوبر 2024 کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سیکرٹری نجکاری ڈویڑن جواد پال نے بریفنگ دی۔سیکرٹری نجکاری ڈویڑن جواد پال نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر 2024 کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جانچ پڑتال کا پراسیس ستمبر میں مکمل ہو جائے گا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے گزشتہ 8 برسوں میں 5 سو ارب روپے کا نقصان کیا، گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 80 ارب روپے کا نقصان کیا ہے، پی آئی اے کے ذمہ مجموعی طور پر 825 ارب روپے کی ادائیگیاں ہیں۔نجکاری ڈویڑن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی بین الاقوامی کمپنی نے حصہ نہیں لیا، اس پر کمیٹی رکن سحر کامران نے کہا عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری نہیں کر رہیں تو ایس آئی ایف سی کو بند کر دینا چاہیے۔دوران اجلاس سیکرٹری نجکاری ڈویڑن جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو نجکاری کے تین سال کے دوران ملازمت پر رکھنے کی تجویز ہے، نجکاری کے تین سال بعد ملازمین کو پیکیج دے کر ریٹائرڈ کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں

عمران سے ملاقات کی سہولت جس نے بھی دی ملک کیلئے مثبت کام کیا، اعظم سواتی

اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے جس نے سہولت دی وہ ایک مثبت عمل تھا۔سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ پاکستان کیلئے ایک مثبت عمل تھا، یہ پاکستان کے نظام کو بچانے کیلئے ایک مثبت عمل تھا۔ پی پی آئی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں کہ جلسہ منسوخ کرنے سے ہمیں کوئی رعایت ملے گی، ہم آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، عمران خان جیل کی صعوبتیں برداشت کرے گا ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے۔

مزید پڑھیں

تقیسم کار کمپنیوں کی بجلی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔تقیسم کار کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری مکمل کرلی، تقیسم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ مانگ لیا، درخواست پر نیپرا اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی اور فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی آئے گی۔بجلی کمپنیز  نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کر رکھی ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ بجلی کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگ رکھے ہیں، یوزآف سسٹم چارجزاینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں