پاکستانی حکام  انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے شفاف رہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا واک آؤٹ

ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن، منشیات فروش گرفتار

اسلام آبادمیں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق, 2 کو بچا لیا گیا

برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستانی حکام  انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے شفاف رہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(پی پی آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے شفاف رہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی، مانیٹرنگ اور سرویلنس ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے مکمل شفافیت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور صارفین کو موبائل ڈیٹا سے منسلک ہونے پر واٹس ایپ کے ذریعے وائس نوٹس بھیجنے یا تصاویر و ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ براڈ بینڈ پر بھی صارفین کو سست رفتار براؤزنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں پاکستانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے شفاف رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ نگرانی اور سرویلنس کے ایسے نظام کو لاگو نہ کریں جو غیر ضروری، غیر متناسب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ہو۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نگرانی اور سرویلنس کے نظام کی ٹیکنالوجیز جو انٹرنیٹ کی رفتار کو کنٹرول کرتی ہیں اور مواد کو بلاک کرتی ہے اس کے استعمال کے حوالے سے پاکستانی حکام کی غیر شفافیت ایک تشویشناک بات ہے۔‘انہوں نے کہا ہے کہ ’بار بار نیشنل فائر والز سمیت اس طرح کی ٹیکنالوجیز کا استعمال انسانی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا۔‘بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ وسیع ٹولز آن لائن اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کو محدود کرتے ہیں، مزید کہا کہ انٹرنیٹ عوام کو باخبر رکھنے، شہریوں کے اظہار رائے، ای کامرس اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا واک آؤٹ

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہوگیا، اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا جبکہ ایوان میں آج کئی آئینی ترمیمی بلز پیش ہونا تھے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، تلاوت کلام پاک، نعت رسولمقبول اور قومی ترانے کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھا تاہم وزیر برائے آبی وسائل کی غیرموجودگی پر نوید قمر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی آئی کے مطابق  نوید قمر نے ایوان میں وزراکی غیرحاضری پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ممبران بروقت پہنچ جاتے ہیں تو وزیر بھی جوابات دینے کے لیے ہونے چاہئیں، توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دینے کے لیے کوئی وزیر نہیں۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس کا آغاز ساڑھے 11 بجے صبح ہونا تھا تو وزرا کی بھی ڈیوٹی ہے کہ ساڑھے 11 بجے ایوان میں پہنچ کر جواب دینے کے لیے تیار ہوں، اگر حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے ہمیں سنجیدہ لے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے نوید قمرکے مؤقف کی تائید کرتے کہا کہ آج کابینہ اجلاس شیڈول تھا، قومی اسمبلی اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس ری شیڈول کیا گیا پھر بھی وزراایوان میں نہیں آئے انہیں یہاں ہونا چاہیئے تھا، ہمارے کہنے پر کابینہ اجلاس 10 بجے رکھا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن اورنگزیب کھچی نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کردی، جس کے بعد اپوزیشن ایوان سے باہر چلی گئی، گنتی مکمل کرانے پر کورم پورا نہ نکلا، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 10:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے تیسری مرتبہ انٹراپارٹی انتخابات کے بعد ہم نے آٹھ مارچ کو دستاویزات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی تھیں۔۔آج تک ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تیسری مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد دستاویزات 8 مارچ کو جمع کرائی تھیں، الیکشن کمیشن نے آج تک مطلوبہ سرٹیفکیٹ نہیں دیا، سپریم کورٹ نے 39 ارکان کو پی ٹی آئی ایم این ایز ڈیکلیئرکرنے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے کہ پہلے وہ فیصلہ آجائے، امید ہے سپریم کورٹ اپنا حکم اور واضح کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو سرٹیفکیٹ ہم نے 39 امیدواروں کے لیے دیا وہ باقی کی حد تک بھی تھا، امید ظاہر کی کہ لوکل باڈیز انتخابات وقت پر ہوں گے۔اگر ہوئے تو پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن، منشیات فروش گرفتار

کراچی(پی پی آئی)حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔ آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1047.76 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1761 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، پی پی آئی کے مطابق ملک بھر سے 3.58 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 46.71 میٹرک ٹن حشیش برآمد کی جاچکی ہے اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.75 میٹرک ٹن میتھ، 8.99 میٹرک ٹن افیون اور 984.74 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں سیکیوٹی فورسز نے 11 اگست سے 25 اگست کے دوان بلوچستان سے 59.9 کلو، خیبر پختونخواہ سے 3.97 کلو، گلگت  بلتستان سے 47.227 کلو، پنجاب سے 117.189 کلو جبکہ سندھ سے 75.94 کلو منشیات ضبط کیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آبادمیں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق, 2 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز کے مبینہ ملزم فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے ہوئے جس کے بعد برطانوی میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ ہنگامے کی بنیادی وجہ آن لائن فیک نیوز تھی جو پاکستان سے شائع ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ڈیفنس سے فرحان آصف کو گرفتار کیا۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم فرحان آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔آج  سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ نیوز پہلے سے شئیر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شئیر کیا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو ہر طرح سے انوسٹیگیٹ کر لیا ہے، ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جس پرعدالت استفسار کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شئیر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟فرحان آصف نے بتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

مزید پڑھیں