وقاص جعفری کا دورہ الخدمت سندھ ریجن آفس

 ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کا مقدمہ ماچھکہ میں درج

کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار

صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ  پراہم ملاقات

جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

 خوردنی تیل کی ملکی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وقاص جعفری کا دورہ الخدمت سندھ ریجن آفس

حیدرآباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  کے جنرل سیکرٹری سیدوقاص جعفری نے  الخدمت سندھ ریجن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ میں جاری آرفن کیئرپروگرام، صاف پانی اورشعبہ تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پرصدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری،جنرل سیکرٹری محمدشاہد اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔۔

مزید پڑھیں

 ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کا مقدمہ ماچھکہ میں درج

رحیم یار خان (پی پی آئی)  ڈاکوؤں کے حملے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار

کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے عباسی شہید ہسپتال میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق تقریب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید ہسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ  پراہم ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پی پی آئی کے مطابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ  تھے۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی کا83و اں یوم تاسیس اتوار25اگست کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔26اگست 1941 کو جماعتِ اسلامی  قائم ہوئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق اس  مناسبت سے خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے  جن میں جماعت کی دینی، ملی اور سیاسی و فلاحی کڈمات کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

 خوردنی تیل کی ملکی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو انتالیس میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتالیس میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں