انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی  میں آئی بی اے اورینٹیشن گالا منعقد

شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی73ویں سالگرہ منائی گئی

28 اگست کی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کیلئے تاجِر رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کی صحت یابی کے بعد کراچی واپسی

ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال2 ماہ کی پنشن سے محروم

 میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی آج منائی جائے گی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

  انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی  میں آئی بی اے اورینٹیشن گالا منعقد

کراچی(پی پی آئی)  انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے آئی بی اے اورینٹیشن گالا 2024   نئے بیچ کو خوش آمدید کہنے کے لیے منعقد کیا۔ تین روزہ اورینٹیشن میں نئے طلباکے والدین سمیت تقریباً 2500 افراد نے شرکت کی جن میں نئے طلبا، فیکلٹی اور عملہ بھی شامل تھا۔نئے طلبا کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا، “آپ کی زندگی کے بہترین چار سال شروع ہو چکے ہیں، ایسے سال جنہیں آپ ہمیشہ یاد رکھیں گے، اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ڈین اسٹوڈنٹ افیئرز، محترمہ ماہین غوری نے کہا، “میں آپ سب کو پرکشش اور متنوع  آئی بی اے کمیونٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہوں -اسکول آف بزنس اسٹڈیز نے پہلے دن، اور اسکول آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس اور اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز  نے دوسرے دن اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹ۔ عبداللہ زیڈ شیخ، پروفیسر اور ڈین ایس ایم سی ایس، ڈاکٹر شکیل احمد خوجا نے گفتگو کی

مزید پڑھیں

شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی73ویں سالگرہ منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 19 اگست 1951 کو میانوالی کے قصبہ عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن سے ہی گائیکی میں دلچسپی تھی  انہوں نے اپنے والد سیگانا سیکھنے کی اجازت مانگی مگر والد  نے انکار کردیاعطا اللہ 1975 میں گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گئے۔ یہاں دن کو مزدوری اور رات کو گانا سیکھنے کی کوشش کرتے تھے کچھ عرصہ لاہور  میں دن کو ہوٹلوں میں ویٹری اور رات کو موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ ٹرک کلینر ی کی اور رکشہ بھی چلایا۔پی پی آئی کے مطابق 1978 میں ریڈیو پاکستان بہاولپور  پرگانے کا موقع ملا اورمقدر کا ستارہ چمک اٹھا اب تک 100 سے زائد ممالک میں فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ 1992 میں ملکہ برطانیہ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ  اورحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ 1994 میں سب سے زیادہ آڈیو کیسٹ البم ریکارڈ کرانے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں

28 اگست کی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کیلئے تاجِر رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی(پی پی آئی)کراچی تاجِر رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منگل 20نومبر کی شام 4 بجے منعقد ہوگا جس میں کراچی کی تمام مارکیٹس کے عہدے دار شرکت کرینگے جس میں 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت سمیت اہم فیصلے کیے جائینگے۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات  کراچی تاجِر رابطہ کمیٹی  کے رہنما محمد کاشف صابرانی نے بتائی۔

مزید پڑھیں

مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کی صحت یابی کے بعد کراچی واپسی

کراچی(پی پی آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر امریکہ کے شہرنیویارک میں تین ہفتے قیام،علاج  اور صحت یابی کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ عہدیداروں اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ مہاجر حقوق کی جدوجہدتیز کرنے اور اکثریتی شہروں پر مشتمل علیحدہ صوبے کے قیام کے مطالبے کیلئے جلد قومی کنونشن بلایاجائیگا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے گرینڈ الائنس کی تجویز پیش کرتے ہوئے تحریک کے عہدیداروں کو عوامی رابطے کی ہدایت کی

مزید پڑھیں

ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال2 ماہ کی پنشن سے محروم

کراچی(پی پی آئی)ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال دو ماہ کی پنشن سے محروم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریڈیو پاکستان کے بعض ایسے  ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں تاخیر اور 2ماہ سے زائد کا تعطل آ چکا ہے جن کے انتقال کے بعد انکی غیر شادی شدہ یا بیوہ بیٹی کو پنشن ادائیگی معطل ہے جس پر متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے متاثرین کی دادرسی کیلئے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں

 میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی آج منائی جائے گی

کوئٹہ(پی پی آئی)  میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی  پیر 19اگست کو منائی گئی اس موقع پر تعزیتی ریفرنس شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق  ریفرنس میں سیاسی و قبائلی شخصیات حاصل بزنجو کی جدوجہد،لاپتہ قومی کارکنوں کی بازیابی اور جمہورییت کے لیے  ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔۔

مزید پڑھیں