اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللّٰہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللّٰہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
صومالیہ: ہوٹل کے باہر 3 بم دھماکے، 18 افراد ہلاک
کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا
تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر سماعت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک سے متعلق درخواستیں پہلے سے زیرسماعت نجم الثاقب کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات کا ذریعہ نہیں پوچھا جا سکتا۔پی پی آئی کے مطابق وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے ہمارے فون مسلسل بَگ کئے جا رہے ہیں، جسٹس بابرستار نے کہا کہ وہ تو سب کے ہی ہو رہے ہیں اس میں کونسی بڑی بات ہے، آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ آپ نے کوئی آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاماہا کمپنی کا عوام کی سہولت کیلئے اقساط پر موٹرسائیکل دینے کافیصلہ
کراچی (پی پی آئی)مہنگائی کے اس دور میں موٹرسائیکل خریدنا خواب بن چکا ہے مگریاماہا کمپنی نے عوام کی سہولت کیلئے اقساط پر موٹرسائیکل دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یاماہا کی موٹرسائیکل’وائی بی آر 125جی‘ آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں، وائی بی آر 125جی ایک لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے فیول ٹینک میں 14لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔ صارفین اگر قیمت کا 20فیصد (ساڑھے 70ہزار روپے) پیشگی ادا کریں تو انہیں یہ بائیک ایک سال کی آسان ماہانہ اقساط پر مل سکتی ہے، اس پلان میں ماہانہ قسط 28ہزار 190روپے ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر صارفین قیمت کا 15فیصد پیشگی ادا کرتے ہیں تو انہیں ماہانہ 29ہزار 951روپے کی قسط ادا کرنی ہو گی۔ اس پلان میں بھی 12ماہانہ مساوی اقساط میں ادائیگی کرنی ہو گی۔ دونوں پلانز میں 1ہزار 800روپے پراسیسنگ فیس لاگو ہو گی۔ خیال رہے کہ چند دن قبل یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نیموٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا تھا، کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق یاماہا YB125Z کی نئی قیمت 15500 روپے کے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 96 ہزار ہوگئی تھی جبکہ یاماہا YB125Z-DX کی قیمت میں بھی 15500 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔ اسی طرح یاماہا YBR125 بھی 16500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 5 سو روپے میں فروخت ہوئی جبکہ یاماہا Matt Dark Gray/Matt Orange) YBR125G بھی 17 ہزار روپے مہنگی ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح یاماہا YBR125G (Red/Black) پر 17 ہزار بڑھ گئے اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
جنگ1965 کے ہیرو میجرعزیزبھٹی (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت منایاگیا
کراچی (پی پی آئی) جنگ 1965کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا ا 58 واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شہید ہیرو کی ملک قوم کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بزدل دشمن کو دھول چٹانے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 کی جنگ میں لاہور کا محاذ خاصا گرم رہا اور بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا، بطور کمپنی کمانڈر میجر عزیز بھٹی نے خود کو فارورڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک میجر عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی کے ساتھ 6 دن اور راتیں لگا تار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بد ترین شکست سے بھی دوچار کیا،، 12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولا میجر عزیز بھٹی کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
(January 2, 2014)
کراچی: پاکستان بیس بال فیڈریشن نے فیڈریشن کا غیر قانونی طور پرنام استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا،جس کی سربراہی فیڈریشن کے چیئر مین جاوید یوسف نے کی ۔ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کو سافٹ بال کی ترقی اور ایشین گیمز کے لئے علیحد ہ کمیشن مقرر کرنے کی درخواست کی تاکہ قومی بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں مثبت نتائج دے سکے ۔

صومالیہ: ہوٹل کے باہر 3 بم دھماکے، 18 افراد ہلاک
(January 2, 2014)
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے تین بم دھماکوں میں18افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے۔ موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے،جن میں18 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے ہوٹل کے باہر اور ایک پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں کیا گیا تھا، دھماکوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ اس سے پہلے صومالیہ بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب قبول کرتی رہی ہے۔ دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔

کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا
(January 1, 2014)
کوئنز لینڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے اینڈرسن نے صرف 36گیندوں پر سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔کیوی بلے باز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت صرف اکیس اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا۔کورے اینڈرسن نے دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جبکہ بارہ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ون ڈے کے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
(January 1, 2014)
کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 159 رنز سے شکست دے دی۔کوئنز ٹاون میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو 84 رنز پر 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔کورے اینڈرسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹل میں 131 رنز جوڑے۔حریف ٹیم کے جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 124 رنز بنا سکی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
(January 1, 2014)
کوئنز ٹاﺅن: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔ جیسی رائیڈر نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ انہوں نے کورے اینڈرسن کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ میں 191 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ انہوں نے اس دوران 51 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے انفرادی 104 رنز بنائے۔ انکو 104 کے انفرادی سکور پر ہولڈر نے ملر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ جیسی رائیڈر اور کورے اینڈرس کی سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں 159 سے شکست دی۔

گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا، انھوں نے کہا خواہش تھی کہ ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہتا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صبح وہ سو رہے تھے جب ان کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے کے بارے میں بھانجے سے خبر ملی، جسے سن کر وہ کافی حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر سے ریکارڈ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، سوچا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی ان کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کولن انڈریسن کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تو بنتے ہیں، ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن ان کی خواہش تھی کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک قائم رہتا لیکن ایسا نہیں ہوا
