صومالیہ: ہوٹل کے باہر 3 بم دھماکے، 18 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے تین بم دھماکوں میں18افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے۔ موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے،جن میں18 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے ہوٹل کے باہر اور ایک پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں کیا گیا تھا، دھماکوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ اس سے پہلے صومالیہ بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب قبول کرتی رہی ہے۔ دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔

Next Post

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا غیر قانونی نام استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

Thu Jan 2 , 2014
کراچی: پاکستان بیس بال فیڈریشن نے فیڈریشن کا غیر قانونی طور پرنام استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا،جس کی سربراہی فیڈریشن کے چیئر مین جاوید یوسف نے کی ۔ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کو سافٹ […]