خضدار(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں مینگل قبائل کے دو گروہوں کے درمیان جاری تنازعے کے بعد علاقہ نقل مکانی کرنے والوں میں ہندو برادری بھی شامل ہے۔ مسلح تصادم کے باعث نقل مکانی کرنے والے وڈھ بازار کے ہندو دکاندار نے بتایا کہ ’حالات بہت زیادہ خراب تھے۔ ساری رات فائرنگ ہوتی تھی، گولیاں گھر کے اوپر سے ہر وقت گزرتی تھیں، راکٹ اور دوسرا بھاری اسلحہ بھی استعمال ہو رہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق‘ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں حالیہ کشیدگی کو شروع ہوئے نو دن ہو گئے ہیں اور تب سے وڈھ بازار بند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی برادری کے تقریباً تمام لوگ وڈھ سے نکل گئے ہیں۔ ’کچھ لوگ خضدار اور کچھ دوسرے ضلع لسبیلہ کی طرف چلے گئے ہیں۔‘دوسری جانب ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ وڈھ میں اس وقت صورت حال نارمل ہے، تاہم کشیدگی برقرار ہے اور دور دراز علاقوں میں فائرنگ کا امکان موجود ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کویت میں غیر ملکی شہریوں کوملک چھوڑنے سے قبل یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کا حکم
کویت (پی پی آئی) کویت نے غیر ملکی شہریوں پر یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو کویت چھوڑنے سے پہلے پانی، بجلی اور ٹریفک جرمانے ادا کرنے کا پابند کیا جائے گا۔کویت میں مقیم پاکستانیوں نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو کسی بھی وجہ سے ملک سے باہر جانے سے قبل ٹریفک جرمانہ سمیت تمام واجبات ادا کنے پڑیں گے۔۔اس مقصد کیلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں بلوں کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
کراچی ائیر پورٹ پر نصب آئی بی ایم ایس سسٹم،نادرا سے منسلک
کراچی (پی پی آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے کراچی ائیر پورٹ پر نصب انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا ہے۔ اب کسی بھی مشکوک، مطلوب یا اشتہاری شخص کیلئے ملک سے فرار آسان نہیں رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی بی ایم ایس میں 22 کروڑ سے زائد مسافروں کا ریکارڈ محفوظ ہے،۔ایف آئی اے نے 34 بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر 3 مراحل میں چیکنگ کا نظام بھی قائم کردیا۔ وفاقی ادارے نے ایک سال کے دوران شک کی بنیاد پر 19 ہزار 55 افراد کو سفر کرنے سے روکا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 388 مسافروں کو جعلی اور غیر قانونی دستاویزات پرآف لوڈ کیا گیا، غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے 968 افراد کو بھی پکڑا گیا۔
200 سے زائد ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ، ایمرجنسی سینٹرز میں ریموٹ ٹیلی میڈیسن سہولت فراہم
کراچی (پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں 200 سے زائد ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ اور ایمرجنسی سینٹرز میں ریموٹ ٹیلی میڈیسن سہولیات کو ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے باہمی اشتراک قائم کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے گروپ چیف بزنس سلوشن آفیسر،ضرار ہشام خان اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او، ڈاکٹر احسان ربانی نے حال ہی میں سول اسپتال کراچی میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ایمرجنسی سینٹر میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے گروپ وی پی بشارت قریشی، پی ٹی سی ایل انٹرپرائز کے گروپ ڈائریکٹر عمر فاروقی، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی،سید علی حسین اور جنرل منیجر، کمیونیکیشنز چائلڈ لائف فاؤنڈیشن شہزاد ذکی بھی موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کو جدید ترین کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کر رہا ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور منظم خدمات سے لیس ہیں۔ تقریب کے دوران پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے گروپ چیف بزنس سلوشن آفیسر ضرار ہشام خان نے کہا، ”ہم اپنے ملک کے بچوں کی مدد کے لیے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ایک قومی کمپنی ہونے کے ناطے پاکستان بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہے۔ اس طرح کی شراکت داریوں کے ذریعے صحت کے شعبے میں جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تعمیر کیذریعے ملک کی مجموعی سماجی ترقی میں اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گی۔“ اس موقع پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او، ڈاکٹر احسان ربانی نے کہا،”پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پسماندہ علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے خلا کو پر کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ پی ٹی سی ایل کی مواصلاتی سہولیات سے چلنے والے یہ ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سینٹرز دور دراز کی کمیونٹیز کو بچوں کے ڈاکٹروں کی مشاورت تک رسائی فراہم کریں گے اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں۔ چائلڈ لائف کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جغرافیائی فاصلوں کی وجہ سے بچے کی صحت پر سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔ ہمارا باہمی تعاون جدت طرازی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے عزم کا عکاس ہے۔“پی ٹی سی ایل اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں بچوں کو بہترین ہنگامی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے عزم رکھتے ہیں۔ یہ معاہدہ آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سلوشنز کے متنوع شعبوں میں تیز رفتار ترقی کا مظہر ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بنیاد ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
کراچی: سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف احتجاج ،ہڑتال اور کرایوںمیں اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کیپٹن (ر) آصف محمود منعقد ہوا جس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم خان نیازی، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین عبداللہ آسکانی، سندھ بلوچستان ائیرکنڈیشنڈ نان ائیر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل حسنی ،مکران کراچی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدرحمید شاہین عمرانی،بلوچستان کوئٹہ تافتان بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمعہ خان بادینی، سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے میرا فضل خان، آل پاکستان کمبائنڈ نیٹو سپلائی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے حمایت شاہ، سپریم کونسل کی جانب سے خالد خان یوسف زئی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔شرکاءنے کہا کہ ہم نے عوام کے بہتر مفاد میںگزشتہ چار ماہ سے پیڑولیم مصنوعات کی مہنگائی کا بوجھ برداشت کرتے رہے لیکن اب حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،انکم ٹیکس میں اضافے، بس کوچز کے فی سیٹ ٹیکس 100/-روپے سے بڑھا کر 700/-روپے کرنے اور ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں ظالمانہ اضافے کے بعد ہمیں کرایوں میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جس کے بعد شرکاءاجلاس نے مشترکہ طور پر انٹرسٹی لانگ روٹ کی بسوں اور کوچز کے ساتھ ساتھ گڈز ٹرک ٹرالرز کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک گیر احتجاج ، ہڑتال کا بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیاجائے گا۔ شرکاءاجلاس نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے تمام فیصلوں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ٹرانسپورٹروںنے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، شعبہ ٹرانسپورٹ پر انکم ٹیکس کی مد میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ، ٹرانسپورٹروں کو لوٹ مار، بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی جائے، حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور جلی ہوئی گاڑیوں کامعاوضہ ادا کیا جائے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود ہمارے حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اضافہ کر رہے ہیں ، ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعظم سے پرزور اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گراﺅنڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن اور اسلامیہ اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ۔پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹاﺅن کی ٹیم رحیم محمڈن نے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0سے زیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے ، دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی چیئر مین SYDOسورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرزبھی موجود تھے، میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن ،عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے ۔

ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
ڈھرکی: ڈھرکی کے طالب علم کا پولیس آفیسر کے بیٹے پر الزم کہ انھیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہاہے۔ ڈھرکی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم وقار احمد چاچڑ نے میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس میں الزام عا ئد کیا کہ پولیس افسرمحمد بخش اعوان کے بیٹے نے دوستی نہ رکھنے پرانھیں تین اسکولوں سے نکلوا دیا جس کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی ہے،انھوں نے کہا کہ مذکورہ شکایت لے کر جب وہ پولیس اسٹیشن ڈھرکی پہنچا تو عملے نے پولیس آفیسر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالب علم وقار احمد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے بیٹے نے اس کے گھر کے سامنے اپنے مسلح افراد کو بٹھا دیاہے اور ان کے گھر والون کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،انھوںنے کہاکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈرہیں لیکن اب وہ اپنے گھر میں بند ھ ہوکررہ گیا ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے سامنے خودسوزی کروں گا ۔

حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر کے شہداءکی25 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زونل آفس پر شہداءکے ایصال ثواب کےلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میںمتحدہ قو می موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،خالد سلطان ،ایم کیوایم سند ھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین رشید بھیاء، ممبران صوبائی اسمبلی رعناصدیقی ،عائشہ آفتاب حیدرآبادکے زونل انچارج نوید شمسی اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،دلاور قریشی کے علاوہ اے پی ایم ایس او،ایلڈرز ونگ میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ،شعبہ خواتین اور سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ا ور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر کے شہداءسمیت تحریک کے تمام شہداوں کے درجات کی بلندی ، قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین بھتےجے عارف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہداءکی مغفرت کے علاوہ قائد تحریک کی صحت و درازی عمر او ر تحریک کی کامیابی کےلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعد ازیں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے پکاقلعہ گروانڈ میں واقع شہداءقبرستان میں شہداءکی قبر وں پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدرآباد: پرافیسر عقیل احمد کھو کھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔گورنمنٹ کالج کالی موری کے فزکس ڈپارٹمنٹ کے استاد اورجمیل احمدکھوکھر کے بھائی اسسٹنٹ پروفیسر عقیل احمد کھوکھر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ رہائش اللہ والاچوک ہیرآبادمےں اداکی گئی ،نمازجنازہ مےں گورنمنٹ کالج کالی موری کے اساتذہ،اسٹاف ،طلبہ ،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات ،دوست احبا ب اور عزیر واقارب نے شرکت کی ۔جماعت اسلامی حیدر آبادکے رہنماﺅں نے عقیل احمدکھوکھر کے انتقال پر دلی غم کااظہارکیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحےدقریشی ،امیرضلع شےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری طاہرمجیدراجپوت ،رضوان احمدگدی ،احمدمظہوراشرف اور حسن راشدودیگر نے ان کی مغفرت اوربلندی

حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کی پشاور قصہ خوانی بازار بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ محمدطاہرراجپوت اور نائب امیر رضوان احمدگدی نے قصہ خوانی بازار پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصہ خوانی بازاربم دھماکے مےں انسانی جانوں کانقصان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ طالبان سے مذاکرات سے قبل بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی اپنوں کا کام نہیں ہوسکتا ،بم دھماکوں کی سیریزکے پیچھے وہ قوتیں ملوث ہےں جنھیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ مسلسل بم دھماکے اور ڈرون حملوں مےں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے ہےں ۔ایک ایسے وقت مےں بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی آئی ہے جب اے پی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت اور طالبان مذاکرات کاآغازہونے والاہے ۔اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے ان انسانیت سوزوارداتوں کے پیچھے وہ قوتیں ہےں جنھیں حکومت طالبان مذاکرات کے ذریعے امن پسندنہیں ہے ۔ماضی کی طرح پاکستان مےںامریکا اسرائیل اور بھارت ملوث ہےں۔حکومت مناسب فضا مےں طالبان سے فوری مذاکرات شروع کردے اپنے لوگ مذاکرات ضرورکریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے قصہ خوانی بازارپشاور بم دھماکوں کے شہداکے لیے دعابھی کی ۔

