کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

کراچی: شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث اور ویمنز کھلاڑیوں کے والدین کے اصرار پر نور یوتھ ویمنز فٹ بال چیمپئن ملتوی کردی گئی ۔ ویمنز فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹورنامنت کی تمام تیاریاں مکمل تھیں تاہم اب حالات سازگار ہونے پر چیمپئن شپ کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تو وہ تب بھی غور نہیںکریں گے ۔ واضح رہے کہ عاقب جاوید یواے ای کو کوچ ہیں اور ان کی نگرانی میں خلیجی ٹیم نے ٹی 20اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد یواے ای کی ٹیم سے منسلک ہوئے تھے ۔

مزید پڑھیں

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

کراچی: پاکستان کی ٹاپ اسکواش پلیئر ماریہ طور ونٹر کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ کینیڈا کے شہر وینی پیگ جاری ایونٹ میں ماریہ طور پہلی ہی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

مزید پڑھیں

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی

اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ ذکاءاشرف کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت قانون کے مطابق کسی بھی عہدے دار کو ہٹانا چاہتی ہے تو ہٹا سکتی ہے۔ حکومت موجودہ قوانین میں ترامیم کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزارت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذکاءاشرف کے وکیل عفنان کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت اپنے اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم کر کے پیٹرن کا رول ختم کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایس آر او جاری کیا گیا اور وہ نوٹس میں نہیں لایا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سب ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں وزارت سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ذکاءاشرف کو رواں برس ریٹائر ہونا تھا۔ گزشتہ سال قوانین میں ترمیم کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی۔عاصمہ جہانگیر نے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں