لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں کپتان مصباح الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ2015 کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔ابو ظہبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن نجم سیٹھی کی طرف سے اس بیان کے بعد ان پر دباو میں کمی ہوگی۔کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ناقدین نے مصباح کی کپتانی پر اعتراضات کرنا شروع کر دیے تھے اور سابق کپتان رمیز راجہ نے مصباح کو ’سپائن لیس‘ یعنی ایک غیر جرات مند کپتان قرار دیا تھا۔بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین کو کپتان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ سنہ دو ہزار پندرہ تک پاکستان ٹیم کی کپتانی کرتے رہے گے۔پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی جس کے بعد مصباح الحق کی کپتانی پر تنقید میں تیزی آئی تھی۔مصباح الحق رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
Next Post
ماریا شراپووا کا برسبین اوپن سے ٹینس کورٹ میںواپسی کا فیصلہ
Thu Nov 21 , 2013
ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد آئندہ ماہ دسمبر میں شیڈول برسبین انٹرنیشنل سے ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ایونٹ انتظامیہ نے بھی شراپووا کی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔رواں برس جون میں ومبلڈ ن ٹورنامنٹ کے دوران ماریا شراپووا انجری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے باعث وہ یوایس […]
