مکہ مکرمہ (پی پی آئی)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ راکھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واحد علی خان نامی اکاؤنٹ سے خانہ کعبہ سے طواف کے دوران راکھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی۔ خودراکھی ساونت نے بھی مدینہ منورہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں راکھی سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں نمایاں تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا،پی پی آئی کے مطابق راکھی کی اس ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، لوئر دیر،پشاور اور باجوڑ میں بھی گھر لرز اٹھے،چترال شبقدر، مہمند اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 184کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اسلام امن کا دین اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے: چوہدری سرور
گلاسکو (پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے، اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم کونسل کی جانب سے سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سیٹی سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور بھی شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شیطانی حرکت ہے،بے حرمتی سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہو چکا ہے، سویڈن میں قبیح اور شرمناک حرکت دنیا میں بسنے والے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان مذہبی امتیاز کا شکار ہیں،سکاٹ لینڈ میں احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کوفروغ دینا ہے۔ قرآن کی توہین دو ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
عمران پر درج اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس خارج، وارنٹ گرفتاری معطل
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بجلی روڈ تھانہ میں درج ایف آئی آر خارج کردی ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے درخواست پر فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔
تلاش کریں
خبریں

پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
(December 17, 2013)
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کو غیر قانونی قرار دے دیا،ایک ماہ کے اندر صارفین کو پے منٹ واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بینج نے فیول ایڈجسٹمنٹ کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر ماہ خیبر پختون خوا میں مختلف ٹیکسز لگادیتا ہے جو کہ خیبرپختون خوا کی عوام کے ساتھ ایک ظلم ہے عدالت کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے بجلی چوری میں صنعتکار ملوث ہیں، فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کس قانون کے تحت لگایا گیا ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام نہیں ہے ، عدالت نے پیسکو کو حکم دیا کہ ایندھن سرچارج کی مد میں وصول کی گئی رقم ایک ماہ کے اندر صارفین کو واپس کی جائے دوسری جانب کیس کی سماعت کیبعد پیسکو کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرتیہوئے کہا کہ پیسکو کو اب تک 60 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے تاہم عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
(December 17, 2013)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) اپنی 26سالگرہ منائیں گے ۔ عثمان خواجہ 18دسمبر 1986کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اب تک 9ٹیسٹ ،3ایک روزہ اور 28ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں اب تک عثمان نے 377رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ون ڈے میں صرف 14رنز بناسکے ہیں ۔ ٹی 20کیرئیر میں وہ اب تک 562رنز اسکور کرچکے ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
(December 17, 2013)
دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔کوالیفائنگ راونڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کریں گی،کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا ، ہانگ کانگ ، کینیا ، نیمیبیا ، نیپال ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی ،سکاٹ لینڈ ، یو اے ای اور یوگینڈا شامل ہیں،کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ سال بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
(December 17, 2013)
پرتھ: ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو چھ سال بعد ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔پرتھ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ 251 رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔بین سٹوکس نے ذمہ دارانہ سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے ان کے 120 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 353 رنز پر آوٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز پر ڈیکلئیر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو 504 رنز کا پہاڑ ہدف دیا تھا۔ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ڈیوڈ وارنر 112 اور شین واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہو گا۔

برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
(December 17, 2013)
ریو ڈی جنیرو: برازیل کی عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم میں ہونیوالی دوسری ہلاکت کے بعد تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔ برازیل کے شہر میناس میں آئندہ سال ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری تھا۔ ایک مزدور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ اس کے رشتہ داروں نے یہ الزام لگایا ہے ضرورت سے زیادہ کام کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔اس سے چند گھنٹے پہلے ایک بائیس سالہ مزدور تقریباً 35 میٹر کی اونچائی سے گر کر ہسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے برازیلین عدالت نے اسٹیڈیم کا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔ اب تک ورلڈ کپ کے سلسلے میں تعمیر کی جانے والی مختلف عمارتوں میں کئی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وقت پر اسٹیڈیم کے پورا کرنے کے لیے رات دن جنگی پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
(December 17, 2013)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سینئر آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباﺅ بڑھ گیا۔ ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دباﺅ سے نجات کیلئے بڑی اننگز درکار ہوگی، 38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آخری نصف سنچری انھوں نے پاکستان کے خلاف رواں برس فروری میں جوہانسبرگ میں بنائی تھی، اس کے بعد ان کا ٹیسٹ میں اسکور 7، 2، 21، 5، 0 اور7 رہا۔ جیک کیلس نے آخری سنچری گذشتہ برس نومبر میں برسبین میں بنائی تھی۔
