کراچی (پی پی آئی)بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی 20ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی۔نواب زادہ نصر اللہ خان 1918 میں خانگڑھ میں پیدا ہوئے،انھوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 1933 میں مجلس احرار سے کیا،70 سال تک بہترین جمہوری جدوجہد کرنے والے نوابزادہ نصراللہ خان نے اپنی سیاست جماعت پاکستان جمہوری پارٹی بھی بنائی، نوابزادہ نصر اللہ خان 26 ستمبر 2003کو 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں ان کے ساتھیوں نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور ان کی جمہوری خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق ہاکی کھلاڑی امین خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
محسن خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کافیصلہ
میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا ،تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج
قومی کرکٹرشعیب ملک نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
بہتری کے نام پر آئی سی سی میں تین ملکوں کی اجارہ داری ہوجائیگی : عمران خان
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
آشوب چشم سے متاثرہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں پرغور
کراچی (پی پی آئی) شہرقائد سمیت صوبہ میں آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے کیسزسے اسکول کالجز کے طالبعلموں سمیت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو چکی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کیمطابق ہائی الرٹ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محک تعلیم اور صحت کے محکموں نے طالبعلموں کو وائرس سے بچانے کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔
پاکستان میں 29 ہزار فارما سسٹس بے روزگار، 95 فیصد میڈیکل ا سٹورز پر فارماسسٹ موجود نہیں
کراچی(پی پی آئی)اچی فارماسسٹ فورم کی سیکرٹری مدحت فاطمہ خان نے کہا ہے کہ فارماسسٹس کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فارماسسٹ شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مدحت فاطمہ خان نے کہاکہ پاکستان میں 29 ہزار فارماسسٹ بے روزگار ہیں۔ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جہاں پر اسسٹنٹ بی کیٹیگری میٹرک پاس افراد کو بھی میڈیکل سٹور کا لائسنس جاری کیا جاتا ہے، 95 فیصد میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ موجود نہیں ہوتے۔
سندھ میں خالی عمومی و مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری
کراچی (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ کے مختلف اضلاع میں خالی عمومی و مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 5 نومبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کیجاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو، بدین، سجاول، ٹھٹھہ ملیر، کورنگی کراچی، کراچی ایسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی ویسٹ، کراچی سنٹرل اور کیماڑی کراچی میں مختلف خالی ان ڈائریکٹ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ نشستیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ستمبر کو کئے جانے والے عمومی و مخصوص نشستوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی مد میں خالی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ڈائریکٹ نشستوں کے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ترجیحی فہرست 4 اکتوبر سے 7 اکتوبر جبکہ ان کی جانچ پڑتال 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 12 سے 14 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)

سابق ہاکی کھلاڑی امین خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
(February 3, 2014)
لاہور: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے سابق ہاکی کھلاڑی امین خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا ۔ امین خان اس وقت خواتین ہاکی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔امین خان کو گزشتہ روز لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے ہونے والی تقریب میں ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

محسن خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کافیصلہ
(February 3, 2014)
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ خصوصی بات چیت میں محسن خان کا کہنا تھا کہ ذاتی ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے انہیں ہیڈ کوچ کی آسامی کے دیگر امیدواروں پر برتری حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ انہوں نے مختصر عرصے میں قومی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی دنیا کے سامنے ہے اورانگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا کوئی اتفاق نہیں تھا ۔

میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
(February 3, 2014)
سڈنی: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا ۔ یہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے مجموی سیزن میں اس گراﺅنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ ہے ۔ آسٹریلوی بورڈ کی طرف دے جاری شدہ ایک اعلامئے کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لئے 64ہزار 385شائقین نے ایم سی جی کا رخ کیا جس سے سیزن میں مجموعی حجم 16لاکھ 36ہزار 292تک پہنچ گیا ۔

کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا ،تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج
(February 1, 2014)
لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل لاہور میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر روکنے والے وارڈن سے الجھ پڑے،آل راﺅنڈر کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔عمر اکمل نے حسین چوک لاہور میں نہ صرف ٹریفک سگنل توڑا بلکہ روکنے والے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے معطل کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔اے ایس پی زاہد انور کے مطابق تین ٹریفک وارڈنز نے عمر اکمل کو روکا تو پاکستانی بلے باز نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیں۔عمر اکمل کیخلاف دفعہ 506،353،186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عمر اکمل نے الزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وارڈنز نے بلاوجہ ان پر تشدد کیا ہے ۔اس سے پہلے سابق اولمپیئن قاسم ضیا کی بیٹی انعم ضیا بھی ایلیٹ فورس کے جوان کو تیز رفتار ڈرائیونگ سے زخمی کر چکی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے قانون سب کے لئے برابر ہے ،حکومتی کام میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرشعیب ملک نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
(February 1, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔ یوں توشعیب ملک کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاو آئے لیکن بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد تو جیسے ان کی کارکردگی کو نظر ہی لگ گئی۔کرکٹ ہیرو کی ٹینس اسٹار ہیروئن کیساتھ جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہوئی پر شادی کے بعد کامیابی کے دروازے تو جیسے ملک جی پر بند ہی ہوگئے۔ پاکستان ٹیم کی کپتانی بھی ہاتھ سے جاتی رہی۔ ٹیم سے اندر باہر ہونے کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا۔ کبھی ڈسپلن تنازعوں نے گھیرا، تو کبھی سپر سکسز ٹورنامنٹ میں فکسنگ کی خبروں نے بدنام کیا ۔ شادی کے بعد چار سال میں صرف 54 میچز کھیلے۔ 742 رنز ہی جوڑ سکے وہ بھی اٹھارہ کی اوسط سے، وکٹوں کی تعداد صرف 13 رہی۔شادی سے پہلے کے 54 میچز میں اکتیس اعشاریہ چھ چار کی اوسط سے 1519 رنز جوڑے جن میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں اور ساتھ 26وکٹیں بھی اڑائیں۔شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی کارکردگی کو بھی زوال آگیا، شادی سے پہلے ثانیہ مرزا نے 30 ٹائٹل جیتے شادی کے بعد سے اب تک ان کے ٹائٹل جیتنے کی تعداد محض 13 ہے۔

بہتری کے نام پر آئی سی سی میں تین ملکوں کی اجارہ داری ہوجائیگی : عمران خان
(February 1, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور1992کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی کی تشکیلِ نو کے نام پر تصادم کے بیج بو رہے ہیں جس سے صرف انہی تین ملکوں کی اجارہ داری قائم ہوگی۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تین ملکوں کے اس مجوزہ مسودے نے انہیں ماضی کی یاد دلا دی ہے جہاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری تھی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے 1993 میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی رعونت دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ’یہ وہ دور تھا جب ان دو ملکوں کو ویٹو پاور حاصل تھا اور اب لگتا ہے کہ وہ دور واپس لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی میں جمہوریت لانے اور دو ممالک کی اجارہ داری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اب بھارت اپنی مالی حیثیت اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی حمایت کے سبب آئی سی سی کو دوبارہ ماضی کی پوزیشن میں لے جانے میں مصروف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہوتے تو اس نئے نو آبادیاتی نظام کی زبردست مخالفت کرتے۔ آئی سی سی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے والا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے اس میں چند ملکوں کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ کا معیار بلند کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کو بھی یہی کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شائقین اور براڈکاسٹرز انہیں اہمیت دے سکیں۔
