محسن خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کافیصلہ

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ خصوصی بات چیت میں محسن خان کا کہنا تھا کہ ذاتی ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے انہیں ہیڈ کوچ کی آسامی کے دیگر امیدواروں پر برتری حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ انہوں نے مختصر عرصے میں قومی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی دنیا کے سامنے ہے اورانگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا کوئی اتفاق نہیں تھا ۔

Next Post

سابق ہاکی کھلاڑی امین خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

Mon Feb 3 , 2014
لاہور: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے سابق ہاکی کھلاڑی امین خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا ۔ امین خان اس وقت خواتین ہاکی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔امین خان کو گزشتہ روز لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے ہونے والی تقریب میں ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم […]