سلام آباد (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان عون چودھری نے کہا ہے کہ فرخ حبیب سے میری کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق عون چودھری نے بتایا کہ فرخ حبیب سے میرا ذاتی تعلق ہے،انہوں نے بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔ فرخ نے پریس کانفرنس میں جو کچھ بولا وہ دل سے بولاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے۔ فرخ نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، میری ان سے کچھ دن پہلے ملاقات بھی ہوئی۔ہم پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں، آئی پی پی میں آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ فرخ اس سے پہلے کہاں تھے، میرے اور بھی دوست جو دور ہیں وہ بھی رابطے میں ہیں وہ بھی پارٹی میں آئیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اپناضمیر کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرنا چاہئے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔
ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
کمر میں تکلیف کے باعث سرینا ولیمز قطر اوپن سے دستبردار ہوگئیں
انگلش کرکٹ بورڈ کا کیون پیٹرسن سے متعلق وضاحتی بیان جاری
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،عدالت نے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم دیدیا،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم قانون کے برخلاف ہے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد نیپرا سے رجوع کریں،عدالت نے کہاکہ قانون میں ڈسکوز کیخلاف نیپرا اتھارٹی ٹربیونل کے فورم قائم کئے گئے، متعلقہ فورم کے ہوتے ہائیکورٹ براہ راست حکم جاری نہیں کر سکتی،وکیل پیسکو نے کہاکہ ہائیکورٹ نے لوڈشیڈنگ کی صورت میں حکام کیخلاف مقدمات کرانے کا حکم دیا،لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے پیسکو حکام کیخلاف مقدمات بلاجواز ہونگے،وکیل جواب دہندہ نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکم میں لوڈشیڈنگ کی تفصیلی مانگی تھی،ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بل دینے والوں کو بجلی فراہم کی جائے۔جسٹس منیب اختر نے کہاکہ اس معاملے میں کئی تکنیکی نکات بھی آسکتے ہیں عدالت کیسے جائزہ لے گی، جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہو رہی ان کا کیا کریں گے،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے پیسکو کی اپیل منظور کرلی۔
تحریک انصاف کی بزرگ اور بیمار خاتون رہنما یاسمین راشد کی ضمانت خارج
لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کی بزرگ اور بیمار خاتون رہنما یاسمین راشد کی ضمانت خارج کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق تھانہ شاد مان حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمے میں نئی دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں رہی۔ جج ارشد جاوید نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔واضح رہے کہ یاسمین راشد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے سبب شدید بیمار ہیں۔
پیپلز پارٹی آج یوم شہدا ئے سانحہ کارساز بطور یوم عقیدت منائے گی
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلح سطح پر جلسے منعقد کریں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں یوم عقیدت کی تقریبات سے ٹیلی۔ فونک خطاب کریں گے یوم عقیدت پر شہدائے کارساز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
اسلام آباد: پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے وجہ سے پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی کردی گئی ۔اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق پرفیشنل ٹینس لیگ کے مقابلے ہر ہفتے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں جس میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں تاہم پی ٹی ایم ٹینس چیمپئن شپ اور ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسے گزشتہ ہفتے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے مقابلے معمول کے مطابق ہوں گے ۔

53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
اسلام آباد: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ رواں برس اپریل میں منعقد کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن میں پاکستان آرمی ،پولیس ،ایچ ای سی ،نیوی ،ائیر فورس ،ریلوے ،واپڈ ،پی او ایف ،اسلام آباد ،فاٹا اور دیگر چاروں صوبے شامل ہیں ۔

ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
سڈنی: امریکا کے شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز کی 23سالہ بھتیجی شینی ووڈز نے آسٹریلین ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔شینی کے گالف کیریئر کا یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ شینی نے فائنل راﺅنڈ میں فور انڈپار 69اسکور کے ساتھ ٹرافی کا حصول یقینی بنایا ۔ مقامی گالفر مین جی لی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
ہنوئی: چار رکنی قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے ویتنام پہنچ گئی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی کے مطابق ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے چاروں کھلاڑی عقیل خان ،یاسر خان،عثمان اعجاز اور محمد عابد ویتنام پہنچے جبکہ محمد خالد بطور کوچ اور نان پلیئنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ایونٹ 14سے 16فروری تک ویتنام میں کھیلا جائے گا۔

کمر میں تکلیف کے باعث سرینا ولیمز قطر اوپن سے دستبردار ہوگئیں
نیویارک: امریکا کی عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے کمر کی تکلیف کے باعث آئندہ ہفتے 24لاکھ ڈالر کی مجموعی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ قطر اوپن سے دستبرداری اختیا ر کرلی ۔ سرینا ولیمز اس سے قبل انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں بھی عدم شرکت کا اعلان کرچکی ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کیون پیٹرسن سے متعلق وضاحتی بیان جاری
لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن سے متعلق وضاحتی بیا ن جاری کردی ا۔ ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میںشکست کے بعد انگلش ٹیم کو تشکیل نو کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنے کپتان الیسٹرکک کی بھر پور حوصلہ افزائی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل ہوسکے جبکہ کیون پیٹرسن کو الیسٹر کک کے ساتھ اعتماد کے حوالے سے مسئلہ درپیش تھا اسی لئے انہیں ٹیم سے علیحدہ کیا گیا ۔

