اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیشن کمیٹی نے سماعت کی،پاک سرزمین پارٹی کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا،نمائندہ پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے،مکمل طریقہ کار اور قرارداد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی کی تحلیل سے متعلق قانون خاموش ہے،الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے شروع ہوگا
برطانوی گالفر میکلرائے کی جوناتھن ٹروٹ سے اظہار ہمدردی
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری
اسلام آباد(پی پی آئی)ا سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیئے،اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اداکارہ نور بخاری عمرے کی سعادت کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئیں
مدینہ منورہ(پی پی آئی)معروف اداکارہ نور بخاری عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے کیلئے حجاز مقدس پہنچی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مدینہ منورہ سے اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن فاریہ بخاری اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ نمایاں ہیں۔ نور بخاری نے پانچ سال قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے سیاسی رہنما عون چوہدری سے شادی کی تھی۔ نور بخاری نے اپنے فنی کیرئیر میں کئی سو فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی لیکن شادی کے بعد اچانک شوبز چھوڑ دیا تھا۔
” یورپی مسلمانوں میں محمد، علی،فاطمہ اور عائشہ نام مقبولیت میں سر فہرست
پیرس(پی پی آئی) یورپ میں مسلمانوں کے مذہبی رجحان کا اندازہ لگانے کیلئے کئے گئے ایک تھنک ٹینک سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں محمد، علی،فاطمہ اور عائشہ سر فہرست رہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق پچھلے کئی برسوں کی طرح اس سال بھی میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد” یا پھر علی رہا۔ ’خواتین میں فاطمہ اور عائشہ کے ناموں کی مقبولیت برقرار رہی۔
تلاش کریں
خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان
(July 21, 2026)
ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
(July 21, 2026)

خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے شروع ہوگا
(November 27, 2013)
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نویں خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں شرکت کریں گی ۔کوارٹر فائنل چار اور پانچ دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنلز 7دسمبر اورفائنل 9دسمبر کو شیڈول ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نوید حیدر خان کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر خواتین کے اندر فٹبال کو فروغ دینا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

برطانوی گالفر میکلرائے کی جوناتھن ٹروٹ سے اظہار ہمدردی
(November 27, 2013)
لندن: برطانوی گالف چیمپئن رائے میکلرائے نے ایشز سیریز سے ذہنی دباﺅکے باعث آﺅٹ ہونے والے کرکٹر جوناتھن ٹروٹ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ برطانوی گالفر کا کہنا تھا کہ کھیل کی موجودہ صورتحال کی اکثر کھلاڑی دباﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں۔میکلرائے نے خود بھی گالف کے پورے سال میں انتہائی سخت حالات کا سمامنا کیاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کھیلوں میںپریشر کی وجہ سے اس طرح کی بیماریاں عام ہورہی ہے ۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
(November 27, 2013)
کانپور: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ سیموئلز 71 اور کیرون پاول 70 رنز کے ساتھ ٹوٹل کو 263 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی چندران ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف چھیالیس اعشاریہ ایک اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یو وراج سنگھ نے 55 رنز اسکور کر سکے۔

آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
(November 26, 2013)
لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر عبدالرزاق کے ستارے گردش میں آ گئے۔ دبئی میں مختصر فارمیٹ میں آوٹ آف فارم کھلاڑی کو گھر آنے کے چند دن بعد بدقسمتی نے گھر میں چوری کا سامنا بھی کروا دیا۔ قومی آل راونڈر عبدالرزاق کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سال کے بعد واپسی ہوئی بہت ساری امیدیں لے کر دبئی کے میدان میں اترے لیکن وہ پہلے میچ میں دس رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹنا پڑا۔ عبدالرزاق دبئی سے مایوس گھر پہنچے تو چند دن بعد ہی بدقسمتی نے انہیں دوبارہ آن لیا۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں عبد الرزاق کے گھر چور لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور کرنسی لے اڑے۔ قومی کرکٹر کے مطابق چور گھر میں واش روم کی کھڑکی سے داخل ہوئے اور لاکر اٹھا کر لے گئے۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لاکر میں پاسپورٹ، کاغذات اور لاکھوں مالیت کے زیوارت موجود تھے۔ صبح ہوتے ہی پولیس بھی موقع وردات پر پہنچی اور گھر کا جائزہ لیا۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے ڈیفنس جیسے علاقے میں چوری ہونا قابل افسوس بات ہے۔

اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
(November 26, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کے سابق صدر قاسم ضیاءنے نو منتخب صدر اختر رسول کو عہدے کا چارج دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا مجاہد نے بھی سیکرٹری پی ایچ ایف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دونوں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو ماضی کی طرح شاندار ٹیم بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے وہ پیٹرن پی ایچ ایف نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ ہاکی کھلاڑیوں کی ملازمت کے راستے کھولیں جائیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
(November 26, 2013)
کراچی: عالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی 4 رکنی اسنوکر ٹیم لٹویا روانہ ہو گئی، اٹھائیس نومبر سے شروع ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستانی اسنوکر ٹیم کوعالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کافی تگ ودو کے بعد ویزے ملے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔