اسلام آباد (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کے خلاف بدھ سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے
جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا
سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار
یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بورنگ، صدر مملکت بن جانا چاہئے: مشاہد حسین سید
لاہور(ڈیلی پاکستان ا?ن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان اورعالمی سطح پر بھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بڑا بورنگ ہوگا، نوازشریف کو صدر مملکت بن جانا چاہئے، شہبازشریف ہی وزیراعظم کے طور پر بہتر رہیں گے، نوازشریف ملک کو جوڑیں، بدلے والی سیاست سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہئے، صورتحال تبدیل ہوچکی ہے، یہ 2017والا پاکستان نہیں ہے، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو بے نظیرجیت کر آگئی، اب تو ہائبرڈ پلس سسٹم بھی ہوگیا ہے، جو بھی نئی حکومت آئے گی اسے حقائق کے مطابق چلنا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی جڑیں موجود ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ ترکیہ کی اسٹیبلشمنٹ نے طیب اردگان کو ڈس کوالیفائی کردیا تھا، طیب اردگان کی پارٹی نے الیکشن جیتا اور وہ دوبارہ آگئے۔
تحریک انصاف کی خواتین رہنما وں اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے: علیمہ خان
لاہور(پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، عمران خان کہتے ہیں آزادی کیلئے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔ افسوس ہے ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا۔ اس سے قبل علیمہ خان نے کہا کہ، ہم اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان کیلئے کھڑے رہیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جیل میں جا کر عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھ جائیں، باہر تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔
تربت میں مسلح افراد کی تھانے پرفائرنگ، پناہ لینے والے 4 مزدور اور پولیس اہلکار جاں بحق
تربت (پی پی آئی) تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پی پی آئی کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے مزدوروں پر فائر کھول دیا، مزدور تھانے میں موجود تھے جن میں سے 5 لہولہان ہو گئے، 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا تاہم پولیس اہلکار مقامی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تلاش کریں
خبریں
یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے
(February 14, 2015)
لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلش کاﺅنٹی کے 2015سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ یارکشائر نے اعلان کیاکہ یونس خان سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں کلب کی دوبارہ نمائندگی کرنے آئیں گے ،وہ اسے قبل 2007 میں یارکشائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یارکشائر نے یونس خان کا بیان جاری کیاہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ ہیڈنگلے واپسی اور یارکشائر کی جانب سے کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے،یہ دنیا میں کرکٹ کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے، اور مجھے امیدہے کہ میرے تجربے سے کلب اپنی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوگا۔یونس خان ورلڈکپ سے فارغ ہونے کے بعد آسٹریلیاسے یارکشائر جائیں گے۔
جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل
(February 14, 2015)
جیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے داﺅجھان پور میں دیرینہ تنازعے پر ماموںبھانجاکو قتل کردیاگیا۔داﺅ جہان پور کے قریب تھانہ تاجو دیرو کی حدود چھٹل آباد میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے رشتے پر چلنے والے دیرینہ تنازعے پر داﺅ سے اپنے گھر تھارو خان کھوسہ جانے والے دو افراد ماموں55سالہ مٹھار علی عرف ٹھارو خان اور30سالہ بھانجا محمد ایوب کو قتل کر کے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں 2010سے رشتے کے تنازعے پر تصادم چل رہا ہے جس پر پہلے بھی مقتول منٹھار علی کھوسہ کے بیٹے کو قتل کیا گیا تھا اور کل منٹھار کو بھانجے ایوب کے ہمراہ قتل کر دیا گیا مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا
(February 14, 2015)
ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکرنے مداحوں کو ورلڈکپ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایم آر ایف کمپنی کے تعاون سے نیاموبائل ایپ تیار کردیا۔ٹنڈولکرکاتیارکردہ موبائل ایبپ رائیڈالانگ کرکٹ فین اینڈرائیڈاور آئی اوایس نظام دونوں میںکارآمد ہوگا۔ موبائیل ایپ کی مدد سے بھارتی ٹیم کے مداح کہیں سے بھی میچ براہ راست دیکھ سکیں گے۔ ایم آر ایف کے نائب صدر کاکہناہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میں بھارتی شائقین کو ہوم گراﺅنڈ میں یہ سہولت حاصل نہیںتھی جس کے باعث کئی اہم میچ براہ راست دیکھ نہیں پائے تھے۔
سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار
(February 14, 2015)
دبئی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناویلمزاور یوگینی بوچارڑدبئی ٹینس چمپینزشپ سے باہر ہوگئیں۔دبئی ٹینس چمپینزشپ کی انتظامیے نے کہاہے کہ آسٹریلین اوپن چمپین ا مریکا کی سریناویلمزاور کینیڈا کی یوگینی بوچارڑ ایونٹ سے دست بردار ہوگئی ہیں،سریناویلمز مسلسل چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن کی کامیابی کے بعد گزشتہ ہفتے کھانسی کے فیڈکپ سے بھی دست بردارہوگئی تھیں تاہم یوگینی بوچارڑ نے دست برداری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیاہے۔سریناکی بہن وینس ویلمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی ۔ دبئی ٹینس چمپینزشپ 15سے21 فروری تک جاری رہے گا۔
یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے
(February 14, 2015)
جمیکا:جمیکا کے مشہور اتھیلیٹ یوسین بولٹ لندن ورلڈچمپینزشپ2017کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔28سالہ یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ریواولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیاتھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا بنیادی طورپر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے اسپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لیے تیارکیااور میں سو میٹرکاایونٹ میں حصہ لوں گا،یوسین بولٹ نے کہاکہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تاکہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرسکوں اور بحیثیت چمپین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔یوسین بولٹ چھے دفعہ اولمپک گولڈمیڈل چمپیئن ہیں،وہ لندن چمپینزشپ کے ایک ہفتے بعد 31ویں سالگرہ منائیں گے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف
(February 14, 2015)
کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) ملک بھر میں کرکٹ شائقین کے لیے بلااشتہار کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے اب صارفین کہیں بھی کوئی بھی منظرناغہ کیے بغیرکرکٹ ورلڈکپ سے محظوظ ہو سکیں گے۔پی ٹی سی ایل لاکھوں افراد کو براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروسزفراہم کر رہا ہے۔ شائقین کو بلا تعطل ورلڈ کپ نشریا ت فراہم کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل نے نئی اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف کرا ئی ہے جس کے زریعے ورلڈ کپ میچ اب باآسانی موبائل فون، آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ پر دیکھے جا سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر کمال احمد کا کہنا ہے کہ ایک ڈیجیٹل لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل عوام کی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں ترجیحات سمجھتا ہے، چاہے وہ گھرمیں موجود ٹی وی کی ا سکرین ہو یا پھر موبائل ڈیوائسزپر، پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم پر اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے پوری قوم کو یکجا کررہا ہے۔کمال احمد نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کی اس سروس کے ذریعے ہمارے صارفین اشتہارات کے بغیر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور اپنی قومی ٹیم کوکی حمایت کر سکیں گے۔پی ٹی سی ایل صارفین150 دیگر ڈیجیٹل ٹی وی چینلز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ویڈیو آن ڈیمانڈ کے ذریعے فلمیں اور ٹی وی آن ڈیمانڈ کے ذریعے ٹی وی پروگرامز بھی دیکھے جا سکیں گے،صارف اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن میں مہیا کردہ پرسنل وڈیو ریکارڈر کے زریعے اپنے پسندیدہ لمحات پر مبنی اپنی ایک ذاتی وڈیو لای ¿بریری بھی بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ویڈیو سروسز کے جنرل منیجر یاسر منظور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ نیوز اور انٹرٹینمنٹ مواد کا مستقبل اوور دی ٹاپ ایپلیکیشن سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو متعدد الاقسام اسکرینوں پر معیاری مواد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیںاور ہم اپنے صارفین کو ہر جگہ ہر وقت محظوظ کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی سی ایل صارفین اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن گو گل پلے اسٹور اور آئی ٹیونز سے باآسانی اپنے اینڈرائڈ فون ( اینڈرائڈ ٹیبز جلد آ رہی ہیں)یا ایپل ڈیوائسزکے لیے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور بلا تعطل ورلڈ کپ 2015 دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس ورلڈ کپ کے لیے محض 499 روپے میں دستیاب ہے۔
