کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 6 جولائی 2018کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے 10 سال سزا پانے کے بعد 19 نومبر 2019 کو خرابی صحت کی بنیاد پر لندن روانہ ہو گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق19 نومبر 2019 سے21 اکتوبر 2023 کی مدت کے دوران پاکستان کی معیشت میں کافی نشیب و فراز آئے، پاکستان کے کل قرضے 36 ہزار 161 ارب روپے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 104 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں، یوں گزشتہ 47 ماہ کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح حکومت کے اندرونی قرضے 17 ہزار 132 ارب روپے اضافے کے ساتھ 21 ہزار 676 ارب روپے سے بڑھ کر 38 ہزار 809 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں بیرونی قرضے جو کہ نومبر 2019ء میں 110 ارب ڈالر پر تھے، ا?ج 124 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ 4 برسوں کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد سے بڑھ کر 31.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ 47 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 16.5 رہی جبکہ رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد ریکارڈ ہوئی، نومبر 2019 میں فی ڈالر ریٹ 155 روپے تھا جو کہ 123 روپے اضافے کے ساتھ اب 278 روپے ہے۔
سوئٹزرلینڈ ، کولمبیاکی فٹ بال ٹیمیں برازیل پہنچ گئیں
نیوزی لینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
ورلڈ کپ فٹ بال: وارم اپ میچوں میں ارجنٹائن ،یوروگوائے،چلی کی فتح
ورلڈ کپ فٹ بال: 32ٹیموں کے دستوں کی توثیق کر دی گئی
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایپا ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد پاکستانی مشہور شخصیات کی مانچسٹر آمد
مانچسٹر (پی پی آئی) انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) کی تیسری تقریب میں شرکت کیلئے اداکارشہریار منور،اداکارہ حبا بخاری، عتیقہ اوڈھو، حمائمہ ملک، عمار خان اور کومل میر سمیت متعدد پاکستانی مشہور شخصیات مانچسٹر پہنچی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں نئے چہروں کی قابلیت کو فروغ دینے اور روز افزوں ترقی کے ساتھ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی پی پی اے ایوارڈز بھی نسبتاً نئے ہیں اور وہ موسیقی، فلموں اور ڈراموں میں بھی ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں۔ اس بڑی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی شوبز کی کئی اہم شخصیاتکی تصاویر اور ویڈیوز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون
غزہ/اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کر کے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقٹیلیفونک رابطے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر محمود عباس سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔نگراں وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل پر زور دے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے،انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ غزہ کیلئے پاکستان سے 81 ٹن امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی بھی گھر میں نظر بند
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہیں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

سوئٹزرلینڈ ، کولمبیاکی فٹ بال ٹیمیں برازیل پہنچ گئیں
ساﺅ پاﺅلو: سوئٹزرلینڈ اور کولبمیا کی فٹ بال ٹیمیں ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔سوئٹزرلینڈ کی ٹیم پورٹو سیگورو میں قیام پذیر ہوگی جبکہ کولمبیا کی ٹیم سٹی آف کوٹیا میں قیا م کر ے گی۔سوئٹزرلینڈ اپنا پہلا میچ 15جون کو ایکواڈور کو کھیلا گے ،کولیمبیا 14جون کو گروپ سی میں یونان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
جمیکا: نیوزی لینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم میں فاسٹ بولر جیسن ہولڈر کی واپسی ہوئی ہے ۔ اتوار کو شروع ہو نے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے کا اعلان کر دیا گیا جس میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی شرکت فٹنس مسائل کے باعث مشکوک ہے تاہم انھیں اسکواڈ میں رکھا گیا ہے ، کرس گیل کیرئر کے 100ویں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں ۔14رکنی اسکواڈ میںچار فاسٹ بولر جیسن ہولڈر ، کیماروچ ، شینن گیبرئیل اور جیروم ٹیلر کو شامل کیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے حتمی اسکواڈ میں دنیش رامدین (کپتان) ، سلیمان بن،کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شیو نرائن چندر پال ، کرک ایڈورڈ ز،شینن گیبرئیل ، کرس گیل ، کیران پاﺅل ، کیماروچ ، مالن سیموئلز،شین شیلنگفرڈ ،جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر ،دسمبر میں سات ون ڈے میچوں پر مشتمل دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کا دورہ کر ے گی۔سیریزکے تما م میچ کولمبو ، پالی کیلے اور ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے،چار ون ڈے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔فیوچر ٹور پلان کے مطابق پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے تھے لیکن دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کو ون ڈے میں بدل میں دیا گیا ۔سیریز کا آغاز 26نومبر کو ہوگا جبکہ آخری میچ 16دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ فٹ بال: وارم اپ میچوں میں ارجنٹائن ،یوروگوائے،چلی کی فتح
ریوڈی جینرو: ارجنٹائن کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کو 2-0کی واضح برتری سے شکست دے دی ، بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے بغیر میدان میں اتری لیکن بارسلونا کے چمپیئن کھلاڑیوںنے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹو باگوکو ناکوں چنے چبوائے ، ارجنٹائن کی جانب سے پلیسیو نے گول کیے۔یوروگوائے نے ورلڈ کپ فٹ بال سے قبل آخری وارم اپ میچ میں سلوینیا کو 2-0سے جیت کر ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل کرلی۔اسٹار کھلاڑی لوئس سویز کی غیر موجودگی میں ایڈیسن کاوانی اور کرسچین سٹوانی نے ایک ایک گول کے ذریعے اپنی برتری دکھلا دی۔کورٹ ڈی آئیوری نے کپتان ڈیڈلرڈریگوبا کے شاندار گول کے باعث ایل سلواڈور کے خلاف وارم اپ میچ میں 2-1سے فتح حاصل کرلی،کورٹ ڈی آئیوری کی جانب سے دوسرا گول گریوینو نے میچ کے نویں منٹ میں کیا جبکہ میچ کے 75ویں منٹ میں ایل سلوڈور کی جانب سے پنالٹی پر آرٹورو آلویریز نے گول داغ دیا ۔جبکہ چلی کی ٹیم نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شمالی آئر لینڈ کو 2-0سے شکست دے دی ۔

ورلڈ کپ فٹ بال: 32ٹیموں کے دستوں کی توثیق کر دی گئی
ساﺅ پاﺅلو: ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کے کوچز کی جانب سے اعلان کر دہ ٹیموں کے حتمی دستوں کی توثیق کر دی گئی ، 12جون سے 13جولائی تک 736کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے ۔ورلڈ کپ 2014برازیل کی انتظامیہ برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅ لو میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی جس میں کھلاڑیوںکی انجریز اور فٹنس مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور ٹیموں کے اعلان کر دہ دستوںکی توثیق کی گئی ،الجیریا سے لے کر امریکا تک تمام ٹیموں نے اپنے حتمی کھلاڑیوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دے کر ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔بڑے بڑے نام حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔کولمبیا کے ریڈمیل فیلساﺅ،امریکی کھلاڑی لینڈن ڈونووان اور کئی اسٹار کھلاڑی ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔s

ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیاکپتان بنا دیا ۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ حکام نے پریس کانفرنس میں ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا ،سابق کپتان گراہم اسمتھ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد کپتانی کے لیے اے بی ڈی ولیئرز کو مضبوط امیدوارسمجھا جا رہا تھا لیکن آملہ کو ڈی ولیئر زپر ترجیح دی گئی ۔آملہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گراہم اسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا نھوں نے دس سال تک ہماری قیادت کی ، آملہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے میں ٹیم کا حصہ ہوں ،میں ٹیم کے کپتان بنائے جانے پر مشکور ہوں اور بورڑ کی جانب سے مجھے یہ موقع ملنا عزت کی بات ہے اور میں اس اعتما د پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اسے قبل کہا جارہا تھا کہ سلیکٹر اپنی ترجیحات بورڑ کو پیش کریں گے اور کپتان کا باقاعدہ تقرر بورڑ خود کرے گا ۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان جولائی میں سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ کی صورت میںشروع ہوگا۔ آملہ اسے قبل 2002میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیا دت کر چکے ہیں،جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈولفن کے کپتان رہ چکے ہیںتاہم ایک سیزن کے بعد اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کے لیے کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ آملہ ون ڈے کرکٹ میں اے بی ڈی ولیئر زکے نائب کی حیثیت سے 2011میں مقرر ہوئے تھے اس دوران تین میچوں میں کپتانی بھی کی تاہم گزشتہ سال ان کی ذمہ داری ختم ہوگئی لیکن آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انھیں کپتان بنا دیا گیا ۔

