کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو چھٹاسالانہ یوم محتسب منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد محتسب کے ادارے کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافے اور انہیں قانونی حقوق کی حفاظت کے اس ادارہ جاتی طریقہ کار کے بارے میں باخبر رکھنا ہے۔
مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد
سیمی فائنل میں ٹیم کی توقعات کے مطابق بیٹنگ ہوگی: ہاشم آملہ
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
پی ٹی سی ایل کا ٹی سی ایس کے ساتھ لاجسٹک کی فراہمی کا معاہدہ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کیلئے سیاحتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
روہڑی (پی پی آئی) محکمہ سیاحت سندھ نے دنیا بھر میں موجود بدھ اور جین و سکھ مت کے آثار کی سیاحت کیلئے بین الاقومی ٹورازم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس پروگرام کے تحت کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کو عبادت گاہوں کی زیارتوں کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کے کارکن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج مساجد پر احتجاج کریں گے
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقدکئے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر جمعہ کو کراچی کی ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد پر احتجاج کیاجائے گا۔
ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے یوم سیا ہ منا یا
کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے12اکتوبر کو یوم سیا ہ منا یا۔پی پی آئی کے مطابق12اکتوبر1999کو جنرل (ر)پرویز مشرف کی جانب سے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے واقعہ کے خلاف مسلم لیگ (ن) اوردیگر سیاسی جماعتوں نے یوم سیاہ منایا۔ اس حوالے سے سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں، پارٹی دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے اورسیاسی کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلیوں اور مظاہروں اور احتجاج میں شریک ہوئے۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
(April 3, 2014)
شیفلڈ شیلڈ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین مارکوس نارتھ نے ڈومیسٹک اور بین الاقومی کر کٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔34سالہ نارتھ نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک چمپیئن ٹیم شیفلڈشیلڈ کے کپتان بنائے جانے کے فوری بعد حیران کن طور پر ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ نارتھ نے ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کا مظا ہرہ کیا تھا۔

طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد
(April 3, 2014)
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجودصوبے کے لاکھوں طلبہ وطالبات نصابی کتب سے محروم ہےں ۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ جام شورو،محکمہ تعلیم دونوں صوبائی حکومت کے دائر ہ اختیار مےں ہےں اوراٹھارھویں ترمیم کے مطابق تعلیم جیسااہم شعبہ بھی صوبوں کوملنے سے سندھ حکومت کااختیار اور ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے مےں تعلیمی عمل تاخیر کاشکارہوگیاہے ۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شور واور محکمہ تعلیم دونوں ادارے ہی مسلسل نااہلی اور کرپشن کامظاہرہ کررہے ہےں ۔موسم گرماکی جون جولائی کی تعطیلات کے بعدہی کتب کی فراہمی شروع ہوتی ہے جس سے سرکاری اسکولوں کے غریب لاکھوں طلبہ طالبات کوتعلیمی نقصان برداشت کرناپڑتاہے اور لاکھوں غریب طلبہ کوتعلیمی نقصان کاسامناکرناپڑتاہے ۔صوبائی حکومت تعلیم کے لیے نعرے لگانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے تعلیم دشمنی ختم کرے اور بروقت نصابی کتابوں کی طلبہ تک ترسیل یقینی بنائے جائے تاکہ غریب طلبہ بھی تعلیم سے فیض یاب ہوسکیں ۔

سیمی فائنل میں ٹیم کی توقعات کے مطابق بیٹنگ ہوگی: ہاشم آملہ
(April 3, 2014)
ڈھاکا: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انڈیاکے خلاف سیمی فائنل میں ان کی بیٹنگ ٹیم کی توقعات کے مطابق ہوگی ۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، انھوںنے اب تک تین میچوںمیں 163رنز بنائے ہیں۔آملہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ میچ کی صورت حال کے مطابق کر تاہوں اور یہ منحصر کر تاہے کہ ٹیم کو کب کس طرح کی بیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آملہ بھارتی اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کے لیے بھی پر عز م ہیں، ان کا کہناہے کہ ٹیم گروپ میچوں میں مشکل جیت کے بعد انڈیا کے خلاف اچھے نتیجے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
(April 2, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچوںکے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی ایمرٹس میچ ریفری رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مردوںاور خواتین کے سیمی فائنل میچوں کے ریفری ہوںگے جبکہ علیم ڈار سمیت سات ایمپائر ہوں گے۔ 3اپریل کوآسٹریلیا اور ویسٹ انڈین کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے علیم ڈار اور مارئیس ایروسمسفیلڈ ایمپائر ، کمار دھرماسینا تھرڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیںگے ۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونےوالے سیمی فائنل میں رچرڈکیٹلبرگ اور روڈ ٹکر فیلڈ ایمپائر جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ ایمپائر ، بروس اوکسینفرڈ چوتھے ایمپائر اورڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ 4اپریل کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں جنوفی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹر ز مدمقابل ہوں گی ، بروس آکسینفرڈ اوراسٹیو ڈیوس فیلڈ جبکہ روڈ ٹکر تھرڈ اور علیم ڈار چوتھے ایمپائر ہوںگے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ جنوبی افریقا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور آئی این گولڈ فیلڈ ایمپائر بروس آکسینفرڈ تھرڈ اور رچرڈ کیٹلبرگ چوتھے ایمپائر ہوںگے اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوںگے۔

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
(April 2, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچوںکے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی ایمرٹس میچ ریفری رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مردوںاور خواتین کے سیمی فائنل میچوں کے ریفری ہوںگے جبکہ علیم ڈار سمیت سات ایمپائر ہوں گے۔ 3اپریل کوآسٹریلیا اور ویسٹ انڈین کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے علیم ڈار اور مارئیس ایروسمسفیلڈ ایمپائر ، کمار دھرماسینا تھرڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیںگے ۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونےوالے سیمی فائنل میں رچرڈکیٹلبرگ اور روڈ ٹکر فیلڈ ایمپائر جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ ایمپائر ، بروس اوکسینفرڈ چوتھے ایمپائر اورڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ 4اپریل کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں جنوفی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹر ز مدمقابل ہوں گی ، بروس آکسینفرڈ اوراسٹیو ڈیوس فیلڈ جبکہ روڈ ٹکر تھرڈ اور علیم ڈار چوتھے ایمپائر ہوںگے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ جنوبی افریقا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور آئی این گولڈ فیلڈ ایمپائر بروس آکسینفرڈ تھرڈ اور رچرڈ کیٹلبرگ چوتھے ایمپائر ہوںگے اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوںگے۔

پی ٹی سی ایل کا ٹی سی ایس کے ساتھ لاجسٹک کی فراہمی کا معاہدہ
(April 2, 2014)
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ٹی سی ایس ایکسپریس کے ساتھ اپنی مصنوعات کی تیز ر فتا ر تر سیل اور تقسیم کے لےے ایک معا ہدہ پر دستخط کئے۔ اس معا ہدہ سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی مصنوعات تک ٹی سی ایس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن دستیابی ، ایس ایم ایس آرڈر سروس کے ذریعے ہوم ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ ٹی سی ایس کے ریٹیل آﺅٹ لیٹس پر مصنوعات کی فراہمی ممکن ہوگی ۔ اس معا ہد ہ پر فر قا ن قر یشی چیف ما ر کیٹنگ آ فیسر پی ٹی سی ایل اور ثا قب ہمدانی سی ای او ٹی سی ایس ایکسپر یس نے دستخط کیے ،عمر خالد ای وی پی وائر لیس بزنس پی ٹی سی ایل ، جی ایم وائر لیس سر و سز پی ٹی سی ایل ، وائس پر یز یڈ نٹ سیلز ٹی سی ایس اس معا ہدے میں مو جو د تھے۔