لاہور(پی پی آئی)ٹریفک حادثے میں زخمی سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما میاں شوکت علی لالیکا انتقال کرگئے۔ اسلام آباد جاتے ہوئے میاں شوکت علی لالیکا کی گاڑی کو کوٹ مومن کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں گذشتہ روز ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا اور وہ شدید زخمی تھے۔ پی پی آئی کے مطابق میاں شوکت علی لالیکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے، صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ کے مشیر رہ چکے تھے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں مرحوم شوکت لالیکا صوبائی وزیر زکوٰۃو عشر رہ چکے ہیں۔9 مئی کے واقعات کے بعد مرحوم روپوش تھے اور گذشتہ روز حادثے کی صورت میں منظرعام پر آئے تھے۔ مرحوم کو نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک امیر میں ادا کی گئی۔
سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاکی فیسوں میں 100گنا اضافہ
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاکی فیسوں میں 100گنا اضافہ کردیا ہے،ہائیکورٹ بارکے وکلاکی لائف ممبرشپ فیس3ہزار روپے سے بڑھاکر10ہزارکردی گئی ہے۔ ویزہ لیٹر فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی،گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹ فیس 1ہزار سے 3 ہزار کردی گئی،تجربہ سرٹیفکیٹ 1ہزار، آرمڈ لائسنس فیس 500 سے 1ہزار کردی گئی۔این او سی برائے ممبرشپ فیس 500 سے ایک ہزار،ڈوپلیکیٹ لائف مبر شپ فیس 100 سے 500روپے،ممبرشپ آئی ڈی کارڈ فیس 200سے 500روپے کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق فیسوں میں اضافہ سے وکلاپریشان ہیں،وکلا کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کی جائے۔وکلا کے اصرارپر ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس 11 ستمبر کو طلب کر لیا گیا،اجلاس میں وکلا کی فیسوں کو برقرار یا کم کرنے سے متعلق تجاویز لی جائیں گی۔
نیب نے190 ملین پاونڈز کرپشن کیس میں علی امین گنڈ ا پور کو طلب کر لیا
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کی کرپشن کی تحقیقات میں نیب نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بھی شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی وساطت سے نیب راولپنڈی نے علی امین گنڈہ پور کو 13 ستمبر کو نیب کی سنٹرل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 دسمبر2019 کو کابینہ کے جس اجلاس میں سابق وزیراعظم بند لفافہ میں موجود خفیہ معاہدہ کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کو قومی خزانہ کی بجائے ذاتی مفاد میں کھپانے کے لئے کابینہ کی منظوری لے رہے تھے تو آپ بھی کابینہ کے اس اجلاس میں موجود تھے۔ اس لئے آپ شامل تفتیش ہو کر اس معاملہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
نجی ٹیوشن سینٹرز،وکلا اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافہ
کراچی(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات و بجلی کے بلوں کے آفٹرشاکس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ہی نہیں وکلا اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافہ کی صورت میں بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ کراچی کے نجی اسپتالوں میں فزیشنز اور سرجنز ہی نے نہیں بلکہ کنسلٹنٹس نے بھی معاوضہ بڑھا دئیے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑھائی گئی فیسوں کی رسید جاری نہیں کی جاتی اس طرح اس آمدنی پر ٹیکس بھی حکومت کونہیں ملتا اسی طرح وکلاء اور نجی ٹیوشن سینٹرز نے بھی من مانی فیسیں مقرر کر کے کلائنٹس اور والدیں کو پریشان کردیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
(November 20, 2013)
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعہ پر سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا ہے کہ وہ پی او اے کا معاملہ حل ہونے تک اپنے انتخابات نہیں کروا سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات جاری ہیں لیکن پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ان کے انتخابات رکوانے کا کوئی اختیار نہیں۔ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
(November 20, 2013)
کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی ضرورت کے تحت مزید اضلاع بن سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے نئے اضلاع بنانے کی اعلانیہ مخالفت تو نہیں کی مگران کا کہنا تھا کہ کراچی کو اضلاع کی بجائے زونز میں تقسیم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں نئے اضلاع کی تشکیل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نئے اضلاع بنانے کا مقصد کراچی کی آبادی کو تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
(November 20, 2013)
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہرخان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی نیا کھلاڑی طلب نہیں کیا۔ کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نہیں جارہا۔ چیف سلیکٹر اظہرخان نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے۔ کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق،کوچ ڈیوواٹمور اور منیجر معین خان پرمشتمل سلیکشن کمیٹی پلیئنگ الیون کا انتخاب مشاورت سے کرتی ہے۔ انہیں اس کام کے لیے سلیکشن کمیٹی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے کسی کھلاڑی کو طلب کیا تو غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آل راونڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
(November 20, 2013)
کراچی: چوتھی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز دو اپ سیٹ ہوگئے، ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی جمخانہ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا آغاز ہی حران کن نتائج سے ہوا۔ پنجاب کے بابر مسیح نے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔ دو فریم میں خسارے کے باوجود بابر مسیح نے آصف کو ہرایا۔ سندھ کے خرم اغا نے قومی چیمپئن حمزہ اکبرکو دو چار دو سے آوٹ کلاس کیا۔ خرم نے آخری فریم میں تہتر کا بریک بھی کھیلا۔ منگل کو دیگر میچوں میں فرحان نور، اسجد اقبال ، شاہد آفتاب، محمد سجاد اورعبدالستارنے کامیابی سمیٹی۔

17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
(November 20, 2013)
کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔

بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
(November 20, 2013)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی تیکنیک درست کرنا لازمی ہوگیاہے ،جبکہ واٹمو ر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ٹیم کو درپیش یکساں نوعیت کے مسائل کے باوجود ہیڈ کوچ واٹمور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب نہ ہوسکے ،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کو آزمایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ،ناصر جمشید ،عمر امین اور عمر اکمل کی بیٹنگ تیکنیک اچھی نہیں ہیں ،جس کی وجہ سے بیٹنگ لائن کی کمزوریاں بدستور برقرار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں اعلٰی سطح پر تبدیلیوں کے بغیر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔
