لاہور )پی پی آ ئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے ایک بیان میں ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ، اپنی صحت کے باعث ابھی سیاست بھی نہیں کروں گا، آئندہ کے سیاسی لاءحہ عمل کا اعلان ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے جو ملکی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے ۔
الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ابتدائی ڈیٹا تیار،غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا: محسن نقوی
لاہور)پی پی آ ئی )نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے، غیر ملکی خود واپس نہ گئے تو ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں الٹی میٹم جاری کر دیا اور فوری طور پر واپس جانے کا کہہ دیا، بصورت دیگر کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا ہے،لاہور میں میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا ہے،پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں ، غیر قانونی طور پر مقیم کسی غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا ۔ صوبے میں زیر تعمیر اور التواء کا شکار منصوبوں کے حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، بند روڈ پراجیکٹ کو 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بند روڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج بیک وقت شروع ہو چکے ہیں ، راولپنڈی میں رنگ روڈ سمیت درجنوں زیرِ التواء منصوبے شروع کرائے، راولپنڈی کے پراجیکٹ 90 سے 180 دن میں مکمل کروائیں گے، رنگ روڈ کا ایک پورشن جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ 150 دن میں بیک وقت مکمل کروائیں گے،سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کےلئے آسانیاں پیدا کریں ۔
پاکستان کو چارٹرآف اکانومی پرعملدرآمدکی اشد ضرورت ہے،سینیٹرسلیم مانڈوی والا
رہنما سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے،اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کونیچے لانا ہوگا،ملکی معا شی مسائل کو حل کرنا ہوگا،معاشی ایجنڈا سیاست سے متاثر نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کو چارٹر آف اکانومی پرعملدرآمدکی اشد ضرورت ہے،پاکستان کا معاشی استحکام سب کے لیے فائدہ مند ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میری پہلے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور کل ملتان میں بزنس کمیونٹی سے بات چیت ہوئی،کاروباری افراد کے ایف بی آر سمیت تمام خدشات دور کیئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوشش کر رہی ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں ،کاروباری طبقہ بھی ملکی معاشی استحکام کو بروقت الیکشن سے مشروط کر رہا ہے،الیکشن وقت پر اور غیر جانبدار ہونے چاہیے،سب کو لیول پلیینگ فیلڈ ملنی چاہیے ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ٹھیک نہ ہو سکے،کوئی بھی اقتدار میں آئے فوکس یہ ہونا چاہیے کہ عوام کو ریلیف کیسے دیا جائے ۔ آئندہ پیپلزپارٹی کے حکومت میں آنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کبھی کلیم نہیں کیا کہ ہم حکومت میں آرہے ہیں ،پیپلزپارٹی ہمیشہ پاکستان کی عوام کی بات کرتی ہے،میرا اورمیری پارٹی کاموقف ہے کہ حکومت جس کی بھی ہو چارٹر آف اکانومی پرعملدرآمدہوناچاہیے ۔
عمران خان کے الیکشن لڑنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان الیکشن نہ لڑے،تاہم احتساب کاعمل مکمل ہوناچاہیے، الیکشن لڑنا ہرپارٹی کاحق ہے،انتخابات وقت پرہونے چاہیے،فیصلہ عوام نے کرناہے کہ وہ کس کواقتدار میں لاتے ہیں ۔
اسلام آبادیں عوام کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف
اسلام آباد)پی پی آ ئی ) اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کروا دی، آئی سی ٹی 15 ایپ گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثہ، پولیس کے خلاف شکایت، غیر قانونی مقیم یا جرائم پیشہ افراد کے بارے اطلاع دی جا سکتی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی سی ٹی 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں پہنچے گی، ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کیلئے پولیس کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگی ۔
تلاش کریں
خبریں

الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
(January 4, 2014)
سڈنی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ۔کک نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کیا ۔سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر مسلسل 153ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے واحدکھلاڑی ہیں ۔سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا 107ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسگر مسلسل 106ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
(January 4, 2014)
کراچی: تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ویمنز ٹیم 8جنوری کو دوحا روانہ ہوگی ۔خواتین ٹیم کیمپ میں کوچ محتشم رشید کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جارہی ہے ۔

ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
(January 4, 2014)
نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز وریندر سہواگ کے ستارے گردش میں آگئے ۔سہواگ خراب کارکردگی کے باعث ایک عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ بھارت میں جاری سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ آئی پی ایل کے تازہ ایڈیشن میں ان کی بولی مزید کم ہوجائے گی ۔سہواگ گزشتہ 6ایڈیشن سے دہلی ڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
(January 4, 2014)
کراچی: متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ۔دونوں ایسوسی ایشنز کے نمائندے کھیلوں کے فروغ کے بجائے ذاتی مفادات کو کیلئے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچارہے ہے ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مدثر آرائیں کا دعویٰ ہے کہ احمدعلی راجپوت عدالت عالیہ کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ دوسری جانب متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ مدثر آرائیں اینڈ جعلی اولمپک ایسوسی ایشن کو اب فرار کا راستہ نہیں ملے گا۔

بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
(January 4, 2014)
بارسلونا: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 50ملین شائقین رکھنے والا دنیا کا پہلا اسپورٹس کلب بن گیا ۔ٹیم کے آفیشل فیس بک پیج پر انڈونیشیا کے چار اعشاریہ سات تین ملین شائقین موجود ہیں ۔ میکسیکو کے ساڑھے تین ملین ،برازیل کے ڈھائی ملین ،امریکا کے دواعشاریہ ایک ملین اورترکی کے ایک اعشاریہ سات ملین شائقین نے بارسلونا کے پیج کو لائیک کیا ہے ۔

جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
(January 4, 2014)
ابوظہبی: قومی فاسٹ بولر جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی ۔جمعے کو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز وہ جب میدان میں اترے تو انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار تھی ۔ جنید نے دینش چندی مل کو آﺅٹ کرکے کیرئیر کی 50وکٹیں مکمل کرلیں۔