لاڑکانہ(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل پینشنرز الائنس کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے پینشنرز نے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے لاڑکانہ پریس کلب پر مظاہرہ کیامظاہرین نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےء اپیل کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار پینشنرز کوجن میں پندرہ ہزار بیوائیں بھی شامل ہیں علیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں انصاف دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق پینشنرز نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اپیل کی ہے محکمہ ٹیلیگراف و ٹیلیفون کے سرکاری ملازمین جنکی سروس ٹرانیفرڈ ایمپلائز کے طور پر پی ٹی سی ایل کو دی گئی تھیں اسی ایکٹ کے تحت پی ٹی ای ٹی2009 تک حکومتی اعلانات کے مطابق پینشن ادا کرتا رہا پھر اچانک اور بلاجواز 2010 سے اب تک حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل کرنے کی بجائے پینشن میں غیر قانونی اور من مانی کٹوتی کی جا رہی ہے اور 2010 سے بیواؤں کی پینشن 75 فیصد کی بجائے 50 فیصد اضافہ دی جا رہی ہے اس طرح بیو اؤں کی پینشن 25 فیصد غصب کی جارہی ہے علاوہ ازیں کموٹیڈ پورشن آف پینشن کی عمر کی حد 75 سال سے کم کر کے 72 سال کردی گئی ہے جسکو پی ٹی ای ٹی ادا نہیں کر رہی۔
سپریم کورٹ کامدوگال آئی پی ایل فکسنگ رپورٹ بی سی سی آئی کو دینے سے انکار
گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
میر پور خاص میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کاخیر مقدم کر تے ہیں: عائشہ ارم
میرپور خاص فائرنگ سے خاتوں جاں بحق ،ایک زخمی
کویت اسکواش : دانش اور عامر عامر اطلس کواٹر فائنل میں شکست
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پیپلز پارٹی شہدا ئے سانحہ کارساز 18اکتوبر کو بطور یوم عقیدت منائے گی
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلح سطح پر جلسے منعقد کریں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں یوم عقیدت کی تقریبات سے ٹیلی۔ فونک خطاب کریں گے یوم عقیدت پر شہدائے کارساز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان جمعہ کو فلسطینی عوام سے یک جہتی کے لئے ریلی نکالے گی
کراچی(پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطینی عوام سے یک جہتی کے لئے جمعہ کو شاہراہ فیصل پر بعد نماز جمعہ ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے،مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے اواز اٹھانے کے قابل نہیں، فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
کراچی سمیت سندھ کے 22 اضلاع میں 5نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے
کراچی(پی پی آئی) کراچی سمیت سندھ کے 22 اضلاع میں اتوار 5نومبر کو براہ راست (ڈائریکٹ) سیٹوں پر مختلف کیٹیگریز پر ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 69کونسلز کی 80نشستوں پر355اْمیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ضمنی انتخابات کے منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پر امن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سپریم کورٹ کامدوگال آئی پی ایل فکسنگ رپورٹ بی سی سی آئی کو دینے سے انکار
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تحقیقات کے لیے جسٹس مدوگال رپورٹ بھارتی کر کٹ بورڑ کو جاری کر نے سے انکار کر دیا ۔ جسٹس اے کے پیٹنک اور جسٹس جے ایس کھیہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بی سی سی آئی کے وکلا کو بتایا کہ16اپریل کو سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے متعلقہ رپورٹ بورڑ کونہیں دی جاسکتی ۔بی سی سی آئی نے گذشتہ بدھ کو سپریم کو رٹ میں آئی پی ایل میچ فکسنگ تحقیقات پر مشتمل جسٹس مدوگال رپورٹ مہیا کر نے کی درخواست دائر کی تھی۔بھارتی کر کٹ بورڑ کپتان مہندراسنگھ دھونی اور سری نواسن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی جانچ کر نا چاہتا ہے ۔

گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین گیرتھ ہوپکن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ 37سالہ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ،25ایک روزہ اور 10ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ گیرتھ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جنوبی ڈسٹرکٹ ، کینٹر بری ،اوٹاگو اور آکلیند کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے 158فرسٹ کلاس میچوں میں 17سنچریوں اور 34نصف سنچریوںکی مدد سے 7550رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے 26اسٹمپ اور 435کیچزکا ریکاڑ اپنے نام کرلیا ۔

زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
حیدر آباد: سندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ تھر کے قحط متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے زکوٰة فنڈ سے ضلع ہسپتال مٹھی اور ضلع ہسپتال عمر کوٹ کوپچاس پچاس لاکھ روپے دیے گئے ہیں ، ضرورت پڑنے پر زکوٰة فنڈ میں سے مزیدرقم فراہم کی جائے گی ۔ اس بات کا اظہار انھوں نے لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد میں تھر کے مریضوں کے لیے قائم کردہ خصوصی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ زکوٰة فنڈ کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور زکوٰة فنڈ میں سے نہ صرف غریبوں کا علاج کیا جارہا ہے بلکہ طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپ ، مورا اسکالر شپ ، جہیز کے لیے امداد،غریبوں اور معذورین کے لیے ویل چیر دینے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ زکوٰة کے فنڈ میں اضافہ کیاگیا ہے تاکہ مستحقین کے گزر سفر کو بہتر سے بہتر کیا جاسکے ۔ اس موقع پرلمس ہسپتال حیدرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر خالد شیخ نے انھیںبتایا کہ جیسے ہی تھر میں صورتحال خراب ہوئی لمس حیدرآباد نے فوری طور پر تھر کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ قائم کیا ہے ،اب تک 92 مریض آئے ہیں جن میں سے اکثر صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ تشویش ناک دو تین مریضوں کو علاج کے لیے کراچی بھیجا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس وارڈ میں تھر سے تعلق رکھنے والے 10 مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج سرکاری خرچ پر کیاجارہا ہے ۔ قبل ازیںسندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین زاہد قربان علوی نے گورنمنٹ نزرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں 36 طالبات میں 3900 روپے کے حساب سے میرٹ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے جبکہ ایک فالج کے مرض میں مبتلا غریب مریض کو زکوٰة فنڈ میں سے ویل چیر بھی دی ۔ اس موقع پر ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین حاجی شیر محمد پیر زادہ ، پی پی حیدرآباد کے رہنما امان اللہ سیال اور کالج کی پرنسپل بھی موجود تھیں ۔

میر پور خاص میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کاخیر مقدم کر تے ہیں: عائشہ ارم
جام شورو: جام شورو ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری عائشہ ارم نے آٹھوےں پی سی بی سےنئرڈسٹرکٹ وےمن کرکٹ کپ کے اندرونِ سندھ میںانعقادکا خےر مقدم کیا۔انھوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے مےر پور خاص اور کوٹری مےں وےمن کرکٹ کو مزےد فروغ ملے گا “جام شورو وےمن اےسو سی اےشن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب میں ایسو سی ایشن کی سےکرےٹری عائشہ ارم نے اپنے خطاب میںٹورنامنٹ کے بہترےن انعقاد پر ڈی سی اے مےر پور خاص کے سےکرےٹری واحد پہلوانی ،وےمن سےکرےٹری روزےنہ مہر ، مےڈم شاہدہ ، اسلم قرےشی، کوٹری سٹےزن آرگنائزےشن کے جہانگےرسہڑو، ذاکر بلوچ، خالد خان، مقصود کھوکھر، جاوےد بوبی ، ڈی سی اے جامشورو کے سےکرےٹری سلےم الدےن اسلم ،سوکی ، ملک سکندر خان اکےڈمی کوٹری کے مےنےجر اعجاز شےخ اور دےگر کو مےر پور خاص اور کوٹری مےں شاندار ٹورنامنٹ آرگنا ئز کرنے پر مبارک باد دی ۔ تقرےب سے جامشورو وےمن کرکٹ کے بانی پر وےز احمد شےخ ، شازےہ جاوےد اور دےگر نے بھی اپنے خطا ب مےں پی سی بی حےدر آباد کے کو آرڈےنےٹر عبد الحسےن شاہ ،آر سی اے حےدر آباد کے صدر مےر سلےمان تالپور ،تعلےمی بورڈ میر پور خاص کے چےئر مےن شفےق احمد خان ،ٹی اےم او کوٹری جاوےد جتوئی ، ڈی ایس او جامشورو حسن شاہ ،اےجو کےشن آفےسر ڈاکٹر سرور ملاح اورمےڈےا کے نمائندوں کا مذکورہ کپ کے انعقاد مےں بھر پور تعاون کرنے پر شکرےہ ادا کےا گےا ۔

میرپور خاص فائرنگ سے خاتوں جاں بحق ،ایک زخمی
میرپور خاص: میر پور خاص میںفائرنگ سے خاتون جاں بحق ایک بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کی رہاشی 55سالہ خاتون نسیمہ چانڈیو زوجہ محمد عثمان چانڈیوعدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اپنے داماد محمد خالد چانڈیو سے ملاقات کے لیے آئی تھی ، ملاقات کے بعد چنگ چی رکشہ میں سوار ہوواپس جا رہی تھی کہ کمشنر ہاوس کے سامنے سٹرک پر گات لگائے ہوئے دو نامعلوم مسلح افراد جو کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے نے چنگ رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میں نسیمہ چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کے چنگ میں سوار پانچ سالہ بچہ انوشا ولد راجیش گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے قتل ہونے والی خاتون کی نعش سول اسپتال پہنچائی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی گئی، جب کہ زخمی بچے کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

کویت اسکواش : دانش اور عامر عامر اطلس کواٹر فائنل میں شکست
کویت: کویت میں جاری فہدالاحمد اسکواش ٹورنامنٹ میں دانش اور عامر اطلس کومیزبان کوارٹر فائنل شکست ہوگئی۔ کویت میں جاری پندرہ ہزار ڈالر انعامی رقم کے فہد الاحمد ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپاکستان کے عامر اطلس اور دانش اطلس کو میزبان کھلاڑی عبداللہ المیزیان اور قطرکے کھلاڑی عبداللہ التمیمی کے ہاتھوں شلست کا سامنا کر نا پڑا۔ تھرڈ سیڈ دانش اطلس خان کو پانچویں سیڈڈ قطرکے عبداللہ محمد التمیمی نے تین صفر سے ہرا دیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں ان کے بڑے بھائی عامر اطلس خان نے ٹاپ سیڈ میزبان کھلاڑی عبداللہ المزیان کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ابتدائی دونوں گیمز ہارنے کے باوجود مقابلہ دو،دو سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئے، فیصلہ کن گیم میں عامر چاردو کے خسارے میں جانے کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔ایونٹ میں چار پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے۔علی مجتبیٰ بخاری کوالیفائنگ مرحلہ ہی عبور نہ کرسکے، خواجہ عادل مقبول پہلے ہی راﺅنڈ میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔